February 26, 2025 3:15 PM

views 21

مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں گذشتہ پیر کے روز سے لٗو چلنے سے سخت گرمی کے حالات بنے ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں گذشتہ پیر کے روز سے لٗو چلنے سے سخت گرمی کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ ممبئی، سندھو درگ، رتناگیری، تھانے اور رائے گڑھ جیسے ساحلی ضلعوں میں درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات IMD کے اعداد و شمار کے مطابق رتنا گیری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اعشاریہ نو ڈگری سیلسیس ...

February 26, 2025 3:13 PM

views 20

بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی کابینہ میں آج شام توسیع کی جائے گی۔

بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی کابینہ میں آج شام توسیع کی جائے گی۔ پٹنہ میں راج بھون میں ایک تقریب کے دوران متعدد نئے وزراء کو عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔ اس سے پہلے آج مالیات اور زمینی اصلاحات کے وزیر ڈاکٹر  دلیپ کمار جیسوال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر جیسوال ریاستی بی جے پی کے سربراہ بھ...

February 26, 2025 3:10 PM

views 33

وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی لیڈر امت شاہ نے آج کوئمبٹور میں پارٹی کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر BJP لیڈر امت شاہ نے آج کوئمبٹور میں پارٹی کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے وہاں ایک پودہ بھی لگایا۔ وزیر داخلہ آج رات کوئمبٹور کے ISHA یوگ سینٹر میں مہاشیوترای کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ کل دلّی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ ان کا پارٹی کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال ک...

February 26, 2025 3:06 PM

views 29

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور جاپان افریقی ملکوں کے لئے سپلائی چین کو مستحکم کرنے کیلئے باہمی اشتراک و تعاون کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت افریقہ کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار تقریباً 100 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جاپان، انڈیا، افریقہ بزنس فورم سے ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ افریقہ کی ترقی اور خوشحالی سے نہ صرف یہاں کے لوگوں...

February 26, 2025 3:04 PM

views 15

دنیا کا سب سے بڑا روھانی، مذہبی اور ثقافتی اجتماع مہاکنبھ آج مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ لاکھوں عقیدت مند اس مبارک موقع پر پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔

پریاگ راج میں جاری دنیا کا سب سے بڑا روحانی، مذہبی اور ثقافتی اجتماع مہا کمبھ آج مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔ گنگا، جمنا اور سرسوتی دریاؤں کے تریوینی سنگم کے مختلف گھاٹوں پر اب تک 65 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند پوِتر ڈبکی لگا چکے ہیں، جبکہ لاکھوں عقیدتمند اب بھی پوِتر ڈ...

February 26, 2025 3:02 PM

views 31

مہا شیوراتری کا تہوار آج مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

بھگوان شیو کو وقف پرمسرت تہوار مہاشیوراتری ملک بھر کے شیو مندروں میں آج پورے جوش وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ لوگ دعاؤں، منتروں اور مذہبی جذبے کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاشیوراتری کے پرمسرت موقع پر ...

February 26, 2025 3:01 PM

views 22

سرحدی حفاظتی دستے بی ایس ایف نے پٹھان کوٹ میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا گیا۔

سرحدی حفاظتی دستے بی ایس ایف نے آج صبح سویرے پٹھان کوٹ میں بین الاقوامی سرحد سے متصل ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کرکے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ ہمارے نامہ نگار نے BSF جموں سرحد کے تعلقات عامہ کے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ BSF عملے کو پٹھان کوٹ سیکٹر میں Tashpatan سرحدی چوکی کے...

February 26, 2025 2:59 PM

views 16

دبئی اوپن ٹینس میں آج شام پری کوارٹر فائنل میں روہن بوپنا اور ایوان ڈوڈِگ پر مشتمل بھارت اور کروشیا کی جوڑی کا سامنا جولین کیش اور لائڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی جوڑی سے ہوگا۔

شطرنج میں، بھارت کی گرینڈ ماسٹر Koneru-Humpy  نے خواتین کی Monaco گراں پری چمپئن شپ میں چھٹے راؤنڈ میں اپنی ہار کے بعد، سنسی خیز طریقے سے واپسی کی ہے۔ Humpy نے اسپین کی Sarasadat-Khadem کے خلاف اہم جیت درج کرکے، چمپئن شپ میں اپنا مقام بہتر کیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی، انہوں نے چار پوائنٹس حاصل کرکے، م...

February 26, 2025 9:50 AM

views 46

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آسام اب لا محدود امکانات کا مرکز اور جنوب مشرقی ایشیا، نیز بھارت کی ترقی کا راستہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آسام اب لا محدود امکانات کا مرکز اور جنوب مشرقی ایشیا، نیز بھارت کی ترقی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام، مشرقی بھارت کا مصنوعات سازی کا مرکز ہوگا۔ انہوں نے صنعتوں سے زور دیکر کہا کہ وہ ان جگہوں کی اہمیت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بات کل گواہاٹی میں Advantage ...

February 26, 2025 9:49 AM

views 35

بھارت کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل CAG کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلی میں عام آدمی پارٹی سرکار کی، شراب سے متعلق پالیسی کی وجہ سے، سرکاری خزانے کو دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

بھارت کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل CAG کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلی میں عام آدمی پارٹی سرکار کی، شراب سے متعلق پالیسی کی وجہ سے، سرکاری خزانے کو دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ کے دوران عام آدمی پارٹی سرکار کی ایکسائز پالیسی میں بہت سی خامیاں پائی گئیں۔ یہ رپورٹ ری...