February 27, 2025 9:42 AM

views 29

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال آج ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی صنعتی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال آج ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی صنعتی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں صنعتی رہنماء، حکومتی عہدیداران اور متعلقہ فریق، مرکزی بجٹ 2025 میں بحری شعبے سے متعلق کیے گئے اہم اعلانات اور بھارت کی بحری ترقی پر اس کے اثرات کے بارے م...

February 27, 2025 9:40 AM

views 28

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO اور بھارتی بحریہ نے اپنی نوعیت کے پہلے بحری جہاز شکن میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے۔

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO اور بھارتی بحریہ نے اپنی نوعیت کے پہلے بحری جہاز شکن میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے۔ یہ تجربہ اوڈیشہ کے چاندی پور میں    مربوط تجرباتی خطے میں کیا گیا۔ اِس آزمائش سے بھارتی بحریہ کے Seaking ہیلی کاپٹر سے داغے جانے پر بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی میزائل کی صلاح...

February 27, 2025 9:39 AM

views 38

دلّی اسمبلی میں، آج نائب اسپیکر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔

دلّی اسمبلی میں، آج نائب اسپیکر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔ دلّی اسمبلی کے کام کاج کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا BJP کے رکن اسمبلی موہن سنگھ بِشٹ کو نائب اسپیکر مقرر کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کریں گی۔ جناب بِشٹ مصطفی آباد حلقے سے MLA ہیں۔ اس کے علاوہ ایوان میں سابقہ سرکار کی شر...

February 27, 2025 9:36 AM

views 38

Bolivia میں نومبر سے موسلا دھار بارش کے سبب 37 افراد ہلاک ہوئے۔

Bolivia میں نومبر سے موسلا دھار بارش کے سبب 37 افراد ہلاک ہوئے۔ سوِل ڈفینس کے حکام کے مطابق تقریباً 16 ہلاکتیں Cochabamba میں ہوئی ہیں۔ بارش کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے۔ تقریباً 379 مکانات مہندم ہو گئے ہیں۔ ×

February 26, 2025 10:36 PM

views 25

این ڈی اے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات لڑے گی: گری راج سنگھ

مرکزی وزیر اور BJP کے سینئر لیڈر گری راج سنگھ نے آج کہا ہے کہ NDA، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار کے آنے والے اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ مدھوبنی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ NDA کیلئے بہار میں قیادت کے تعلق سے کوئی تذبذب نہیں پایا جاتا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ بہار کے عوام نے RJD...

February 26, 2025 10:34 PM

views 26

حکومت نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ضابطوں میں نظرثانی کیلئے ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے

حکومت نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے ضابطوں میں نظرثانی کیلئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے مطابق کمیٹی کی سربراہی، کھیل کود محکمے کے جوائنٹ سکریٹری Kunal کریں گے۔ وزارت نے بتایا کہ پیرس اولمپک کے بعد اولمپک کا ایک نیا سلسلہ شرو...

February 26, 2025 10:32 PM

views 34

آسٹریلیا کی سرکار نے بھارت کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کیلئے ایک خاکہ جاری کیا ہے

آسٹریلیا کی سرکار نے بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مستحکم کرنے اور اِسے متنوع بنانے کیلئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese کے دفتر سے جاری لائحہ عمل میں آسٹریلیا - بھارت تجارتی اور سرمایہ کاری Accelerator فنڈ کیلئے 16 ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا ...

February 26, 2025 10:31 PM

views 25

عالمی جنوب کی امنگوں اور مفادات کی عالمی سطح پر مکمل نمائندگی ہو: ڈاکٹر ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج اِس بات کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ عالمی جنوب کی امنگوں اور مفادات کی عالمی سطح پر مکمل نمائندگی ہو۔ ورچوئل طور پر منعقدہ جاپان-بھارت- افریقہ کاروباری فورم میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے مسلسل اِس کاز کی حمایت کی ہے، ...

February 26, 2025 10:29 PM

views 32

اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے کے تحت تازہ تعطل کو حل کرنے سے اتفاق کیا ہے

اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے کے تحت تازہ تعطل کو حل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ مصر کی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاقِ رائے ہوگیا ہے، جس کے تحت اغواء کئے گئے آخری چار افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کی جائیں گی اور اُس کے بد...

February 26, 2025 10:28 PM

views 22

سوڈان میں ایک فوجی ہوائی جہاز کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے

سوڈان کے شہر Omdurman میں ایک فوجی جہاز گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ Antonov نام کا یہ طیارہ راجدھانی خرطوم کے قرب میں واقع Omdurman کے شمال میں واقع وادیئ سیدنا ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گِرکر تباہ ہوگیا۔ ایک فوجی ذریعے سے معلوم ہ...