February 27, 2025 9:54 AM

views 20

تلنگانہ میں، بچاؤ کاری ٹیمیں،Srisailam Left Bank Canal (SLBC) سرنگ میں پھنسے ہوئے 8 ورکروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

            تلنگانہ میں، بچاؤ کاری ٹیمیں،Srisailam Left Bank Canal (SLBC) سرنگ میں پھنسے ہوئے 8 ورکروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم پھنسے ہوئے ورکروں سے اب تک رابطہ قائم نہیں  ہو پایا ہے۔ آبپاشی کے ریاستی وزیر این اُتّم کمار ریڈّی نے مطلع کیا ہے کہ بچاؤ کاری میں تیزی لانے کے لیے ایک...

February 27, 2025 9:53 AM

views 24

امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر Volodymyr  زیلینسکی اپنے ملک کے کمیاب  زیرِ زمین معدنیات پر امریکی حقوق دینے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کے لیے کَل وہائٹ ہاؤس جائیں گے اور یوکرین لڑائی روکنے پر بھی ایک سمجھوتہ کیا جائے گا۔

امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر Volodymyr  زیلینسکی اپنے ملک کے کمیاب  زیرِ زمین معدنیات پر امریکی حقوق دینے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کے لیے کَل وہائٹ ہاؤس جائیں گے اور یوکرین لڑائی روکنے پر بھی ایک سمجھوتہ کیا جائے گا۔ وہائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں اظہارِ ...

February 27, 2025 9:52 AM

views 24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، موجودہ EB-5 ویزا کی جگہ امیر اور دولتمند تارکینِ وطن کے لیے ایک نئے گولڈ کارڈ انویسٹر ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، موجودہ EB-5 ویزا کی جگہ امیر اور دولتمند تارکینِ وطن کے لیے ایک نئے گولڈ کارڈ انویسٹر ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اووَل آفس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کمپنیاں، کام کے ویزے اور گرین کارڈز کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتہائی باصلاحیت ملازمین کے لیے...

February 27, 2025 9:51 AM

views 24

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کونسل کے 58 ویں اجلاس کی ساتویں میٹنگ میں بھارت نے پاکستان کو  غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والا ایک ناکام ملک قرار دیتے ہوئے اُس پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کونسل کے 58 ویں اجلاس کی ساتویں میٹنگ میں بھارت نے پاکستان کو  غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والا ایک ناکام ملک قرار دیتے ہوئے اُس پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن میں جناب Kshitij Tyagi نے پاکستان کے لیڈروں پر اپنے فوجی اور د...

February 27, 2025 9:50 AM

views 31

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen آج سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گی۔

یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen آج سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ صدر Leyen کا یہ بھارت کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وہ آج شام وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کل محترمہ Leyen کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔×

February 27, 2025 10:04 AM

views 23

سری لنکا کی جیل سے رِہا کیے گئے 27 ماہی گیر آج چنئی پہنچ گئے۔

سری لنکا کی جیل سے رِہا کیے گئے 27 ماہی گیر آج چنئی پہنچ گئے۔ اِن ماہی گیروں کو تمل ناڈو کے ماہی پَروری کے محکمے کے افسران کے حوالے کیا گیا۔ اِن ماہی گیروں کو اپنے آبائی مقام پر پہنچانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِن ماہی گیروں کو 13 دسمبر، 23 جنوری اور 26 جنوری کو سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوام...

February 27, 2025 9:47 AM

views 33

جرمنی کے شہر Mulheim میں جاری جرمن اوپن سُپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پریانشُو رجاوَت اور کِرن جارج مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

جرمنی کے شہر Mulheim میں جاری جرمن اوپن سُپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پریانشُو رجاوَت اور کِرن جارج مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح رکشیتا رام راج اور اُنّتی ہڈا بھی خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔×

February 27, 2025 9:45 AM

views 27

مردوں کے ICC چیمپئنس ٹرافی کرکٹ میں، کل رات لاہور کے قزافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رن سے شکست دی۔

مردوں کے ICC چیمپئنس ٹرافی کرکٹ میں، کل رات لاہور کے قزافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رن سے شکست دی۔ اس ہار کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ جیت کے لیے 326 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 اوورس 5 گیندوں میں 317 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس سے پہلے اف...

February 27, 2025 10:04 AM

views 34

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش اور برفباری کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش اور برفباری کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق جموں کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش اور برفباری کَل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اِدھر پنجاب، ہریانہ اور چنڈی ...

February 27, 2025 10:05 AM

views 22

آسام میں، دیر رات موری گاؤں ضلعے میں ریختر پیمانے پر 5 شدّت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

آسام میں، دیر رات موری گاؤں ضلعے میں ریختر پیمانے پر 5 شدّت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ گوہاٹی اور ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے متعلق قومی مرکز NCS کے مطابق یہ زلزلہ رات تقریباً 2 بجکر 25 منٹ پر 16 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔×