July 12, 2025 9:42 PM

views 22

آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے کہا ہے کہ آیوروید کو آج پوری دنیا اپنا رہی ہے

آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے کہا ہے کہ آیوروید کو آج پوری دنیا اپنا رہی ہے۔ جناب جادھو نے یہ بات، گجرات کے جام نگر میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید ITRA کے پہلے جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں ہمارے قدیم طبی نظام کے فروغ میں I...

July 12, 2025 9:40 PM

views 29

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین اور میکسیکو پر30 فیصد محصولات عائد کر دیئے ہیں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج میکسیکو اور یوروپی یونین کی درآمدات پر 30 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا، جس کا اطلاق آئندہ یکم اگست سے ہوگا۔ نئے ٹیکسوں کا اعلان، Truth Social پر پوسٹ کیے گئے الگ الگ خطوط میں کیا گیا۔ یوروپی یونین کے نام اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا تجارتی خسارہ، قو...

July 12, 2025 9:39 PM

views 25

گذشتہ روز اسرائیلی حملے میں غزہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح علاقے میں اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں

گذشتہ روز اسرائیلی حملے میں غزہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح علاقے میں اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ دیگر چار افراد ایک پیٹرول پمپ پر حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 15 افراد جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں ہلاک ہ...

July 12, 2025 9:38 PM

views 27

یوکرین پر روس کے ڈرونز اور میزائلوں سے لگاتار کیے گئے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں

یوکرین پر روس کے ڈرونز اور میزائلوں سے لگاتار کیے گئے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ روس نے آج یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ اس مہینے کے اس چوتھے بڑے حملے میں 600 ڈرونز اور 26 میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ ملک بھر کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں Lv...

July 12, 2025 9:36 PM

views 24

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کے دوران مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کے دوران مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر آر کے جینامنی نے کہا کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان کے حصوں می...

July 12, 2025 9:34 PM

views 40

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن-تندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا کھیل جاری ہے

ٹیسٹ کرکٹ میں لارڈس میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی سیریز کے تحت تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ آج میچ کا تیسرا دن ہے اور بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 387 رن کے جواب میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 6 وکٹ پر 352 رن بنالئے تھے۔ آج بھارت نے کَل کے تین وکٹ پر 145 رن کے اسکور سے آگے کھیل...

July 12, 2025 2:55 PM

views 23

بھارت نے انسداد دہشت گردی سے متعلق ورکنگ گروپوں کے توسط سے 26 ملکوں کے ساتھ اپنا تعاون و اشتراک مزید بڑھا دیا ہے

عالمی امن اور سیکورٹی کی معاملے پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے انسداد دہشت گردی سے متعلق ورکنگ گروپوں کے توسط سے 26 ملکوں کے ساتھ اپنا تعاون و اشتراک مزید بڑھا دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی 2024 کی سالانہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام ...

July 12, 2025 2:53 PM

views 18

داخلی امور کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج ترواننت پورم میں بی جے پی کی نئی سرکاری دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا

داخلی امور کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج ترواننت پورم میں بی جے پی کی نئی سرکاری دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ جناب شاہ نے نئی عمارت کے مرکزی ہال میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر K.G. Marar کے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور دفتر کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔ریاستی صدر...

July 12, 2025 2:52 PM

views 51

وزیر اعظم نریندر مودی نے مراٹھا فوجی منظرنامے کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مراٹھا فوجی منظرنامے کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کی ستائش کی ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ہر بھارتی کو اِس اعزاز پر فخرہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراٹھا فوجی منظرنامہ 12 شاندار قلعوں پر مشتمل ہے جن میں سے گیارہ مہاراشٹر میں اور ایک تملنا...

July 12, 2025 2:49 PM

views 16

روزگار میلے سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سرکار کے عزم کا اظہار ہوتا ہے تاکہ وہ وکست بھارت کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں: وزیراعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ روزگار میلہ حکومت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں وکست بھارت کی تعمیر میں محرک بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھی تسلیم کرتی ہے کہ بھارت کے پاس دو عظیم طاقتیں ہیں۔ ایک اُس کی جمہوریت اور دوسرے اُس کے نوجوان۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈ...