February 7, 2025 9:52 PM

views 23

کابینہ نے آٹھ ہزار 800 کروڑ روپئے کے اسکل انڈیا پروگرام کو منظوری دے دی ہے۔ اُس نے صفائی کرمچاری کیلئے قومی کمیشن کی توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔

حکومت نے 2022-23 سے 2025-26 تک کی مدت تک اسکل انڈیا پروگرام کیلئے آٹھ ہزار 800 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ آج میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مانگ کے حساب سے ہنرمندی کے فروغ پر حکومت اوّلین ترجیح دے رہی ہے۔ اور اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ تبدیلی اور معیار می...

February 7, 2025 9:51 PM

views 36

وزیر اعظم نریندر مودی پیر سے فرانس اور امریکہ کے دورے پر رہیں گے۔ وہ پیرس میں فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ AI ایکشن سمٹ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جو پیر سے شروع ہوگا۔ جناب مودی AI ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے اور فرانس کے صدر امیونوویل میخوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب مودی پیرس میں فرانس کے صدر کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ آج سہ پہر نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتا...

February 7, 2025 9:49 PM

views 50

دلّی اسمبلی انتخابات کی، کَل ہونے والی ووٹوں کی گنتی کیلئے سخت سکیورٹی بندوبست کے درمیان، سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کَل کی جائے گی۔ گنتی کے عمل کو منصفانہ اور خوش اسلوبی سے کرانے کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ دلّی کی اعلیٰ انتخابی افسر R Alice Vaz نے بتایا کہ 70 اسمبلی حلقوں کے Form 17 C سمیت انتخابی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرلی گئی ہے۔ جانچ کے اِس عمل کے دوران انتخابی ...

February 7, 2025 9:48 PM

views 59

بھارتی ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹ کی کمی کرکے اِسے چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ اس نے 2025-26 میں GDP کے چھ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

تقریباً پانچ سال کے بعد بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے، پالیسی ریپو ریٹ میں پچیس basis پوائنٹس کی کمی کرکے اِسے 6 اعشاریہ 5 فیصد سے 6 اعشاریہ دو -پانچ فیصد کر دیا ہے۔ گورنر سنجے ملہوترا نے MPC کی تین روزہ میٹنگ کے بعد آج ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ پچھلی بار مئی 2020 میں شرح میں کمی کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ ب...

February 7, 2025 9:46 PM

views 33

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ ملک کی برآمدات رواں مالی سال کے آخر تک 800 ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ ملک کی برآمدات رواں مالی سال کے آخر تک 800 ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ راجیہ سبھا میں وقفۂ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایسا امکان ہے کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہوں گی کیونکہ ملک کی برآمدات ...

February 7, 2025 9:45 PM

views 23

حکومت نے آج کہا ہے کہ ملک میں زچگی کے دوران، شرح اموات میں گذشتہ 30 برس کے دوران عالمی سطح پر 42 فیصدی کی کمی کے مقابلے، 83 فیصد کی قابل قدر کمی آئی ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ ملک میں زچگی کے دوران، شرح اموات میں گذشتہ 30 برس کے دوران عالمی سطح پر 42 فیصدی کی کمی کے مقابلے، 83 فیصد کی قابل قدر کمی آئی ہے۔ ایک تحریری جواب میں جناب نڈّا نے مطلع کیا کہ ملک بھر میں ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق بہتر سہولیات کی خاطر ملک بھر کے اسپتالوں میں ایک ...

February 7, 2025 9:44 PM

views 26

حکومت نے آج کہا ہے کہ شدت اختیار کئے گئے TB مکت بھارت ابھیان کے 100 دن کے دوران، ایک لاکھ 59 ہزار سے زیادہ TB مریضوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے

حکومت نے آج کہا ہے کہ شدت اختیار کئے گئے TB مکت بھارت ابھیان کے 100 دن کے دوران، ایک لاکھ 59 ہزار سے زیادہ TB مریضوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ یہ ابھیان ملک بھر میں پچھلے سال 7 دسمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت انوپریا پٹیل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی...

February 7, 2025 9:36 PM

views 26

بدعنوانی مخالف بیورو ACB کی ٹیم آج قومی راجدھانی میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر گئی تاکہ اُن کے اِس الزام کی چھان بین کرسکے

بدعنوانی مخالف بیورو ACB کی ٹیم آج قومی راجدھانی میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر گئی تاکہ اُن کے اِس الزام کی چھان بین کرسکے کہ BJP دلّی اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی کے امیدواروں کو 15 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کر رہی ہے، تاہم ACB کی ٹیم کو رہائش گاہ میں داخل ہونے ک...

February 7, 2025 9:35 PM

views 53

بامبے اسٹاک ایکسچینج کے 30 شیئروں والے اشاریے، سینسیکس میں 198 پوائنٹ یعنی صفر اعشاریہ دو-پانچ فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 77 ہزار 860 پر بند ہوا

بامبے اسٹاک ایکسچینج کے 30 شیئروں والے اشاریے، سینسیکس میں 198 پوائنٹ یعنی صفر اعشاریہ دو-پانچ فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 77 ہزار 860 پر بند ہوا۔ اِسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی 50 میں 43 پوائنٹ یعنی صفر اعشاریہ ایک- آٹھ فیصد کی کمی آئی اور یہ 23 ہزار 560 پر چلا گیا۔

February 7, 2025 9:34 PM

views 23

کلکتہ ہائی کورٹ نے آجRG KAR میڈیکل کالج آبرو ریزی اور قتل معاملے میں سنجے رائے کی عمر قید کی سزا کے خلاف ریاستی سرکار کی عرضی مسترد کردی

کلکتہ ہائی کورٹ نے آجRG KAR میڈیکل کالج آبرو ریزی اور قتل معاملے میں سنجے رائے کی عمر قید کی سزا کے خلاف ریاستی سرکار کی عرضی مسترد کردی۔ جسٹس Debanshu Basak اور جسٹس محمد Shabbar رشیدی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اِس معاملے میں CBI سے متعلق ایک علیحدہ اپیل قبول کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔ سیشنز کورٹ ن...