July 7, 2025 9:41 AM

views 25

عالمی باکسنگ میں، استانہ، قزاقستان میں، بھارتی خواتین باکسرز جسمین لامبوریا، ساکشی اور نپور نے اپنی اپنی وزن کیٹیگریز میں طلائی تمغے جیتے۔

عالمی باکسنگ میں، استانہ، قزاقستان میں، بھارتی خواتین باکسرز جسمین لامبوریا، ساکشی اور نپور نے اپنی اپنی وزن کیٹیگریز میں طلائی تمغے جیتے۔ بھارت نے اس مقابلے میں کل 11 تمغے جیتے، جن میں تین طلائی، پانچ چاندی اور تین کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

July 7, 2025 9:40 AM

views 40

 ومبلڈن ٹینس میں، بھارت کے یو کی بھامبری اپنے امریکی ساتھی رابرٹ گیلووے کی ساتھ آج مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں کھیلیں گے۔

 ومبلڈن ٹینس میں، بھارت کے یو کی بھامبری اپنے امریکی ساتھی رابرٹ گیلووے کی ساتھ آج مردوں کے ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں کھیلیں گے۔ بھامبری اس وقت ٹورنامنٹ میں باقی رہنے والے واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔ کارلوس الکاراز مردوں میں اور ارپناسبالینکا خواتین میں، کواٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

July 6, 2025 9:54 PM

views 26

وزیر اعظم نریندر مودی، برازیل کے شہر Rio de Jeneiro میں 17وِیں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا ہے کہ برکس اقتصادی تعاون اور عالمی بھلائی کیلئے اب بھی ایک طاقتور وسیلہ ہے

وزیر اعظم نریندر مودی، برازیل کے شہر Rio de Janeiro میں 17وِیں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اِس دو روزہ کانفرنس میں بہت سے عالمی رہنما حصہ لے رہے ہیں اور یہ آج شام شروع ہوئی ہے۔برازیل کے صدر Lula da Silva نے کانفرنس میں پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا خیر مقدم کیا۔ بعد میں، ایک سوشل میڈیا پ...

July 6, 2025 9:53 PM

views 20

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ امدادِ باہمی کی سوسائٹیز کا، ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون ہے

امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ امدادِ باہمی کی سوسائٹیز کا، ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون ہے۔ جناب شاہ نے یہ بات گجرات کے شہر آنند میں Amul اور NDDB کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ افتتاح کی یہ تقریب امدادِ باہمی کی وزارت کے چار سال پورے ہونے پر منعقد کی گئی تھی...

July 6, 2025 9:51 PM

views 63

انتخابی کمیشن نے بہار میں ووٹر رجسٹریشن کے ضابطوں کو آسان بنایا۔ کمیشن نے ذاتی معلومات پر مشتمل فارموں کو، بغیر کسی دستاویزات کے داخل کرنے کی اجازت دی

بہار میں انتخابی فہرست کی خصوصی نظرثانی پر تنازعہ کے درمیان بھارت کے انتخابی کمیشن نے رائے دہندگان کو یہ کہتے ہوئے بڑی راحت دی ہے کہ جن لوگوں کے پاس دستاویزات نہیں ہیں، وہ بھی ذاتی تفصیلات پر مبنی اپنے فارم آن لائن یا آف لائن جمع کراسکتے ہیں۔ ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سبھی 243 اسم...

July 6, 2025 9:50 PM

views 27

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج کہا ہے کہ شمال مغرب، مغربی ساحل اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ چھ سات دن تک شدید سے بہت شدید بارش ہوگی

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج کہا ہے کہ شمال مغرب، مغربی ساحل اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ چھ سات دن تک شدید سے بہت شدید بارش ہوگی۔ اِس کے علاوہ کَل، چھتیس گڑھ، ودربھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں الگ الگ جگہوں پر شدید سے بہت شدید اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو دن تک مغربی مدھیہ...

July 6, 2025 9:47 PM

views 21

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج، اُترکاشی ضلعے میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور تباہی کی صورتحال کا جائزہ لیا

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج، اُترکاشی ضلعے میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور تباہی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت راحت کا کام تیز رفتاری سے انجام دے رہی ہے تاکہ متاثرہ لوگوں تک ضروری امداد بروقت پہنچ سکے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یمنوتری کے ر...

July 6, 2025 9:45 PM

views 17

بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالا بھدر اور دیوی سُبھدرا کی ‘Suna Besha’ کی رسم کو دیکھنے کیلئے آج شام اوڈیشہ کے مقدس شہر پوری میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند اکٹھا ہوئے۔

بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بالا بھدر اور دیوی سُبھدرا کی 'Suna Besha' کی رسم کو دیکھنے کیلئے آج شام اوڈیشہ کے مقدس شہر پوری میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند اکٹھا ہوئے۔ یہ دیوی دیوتا، Sri Gundicha مندر میں 9 دن رکنے کے بعد بارہویں صدی کے مقدس مقام Lions' Gate واپس آئے ہیں۔ 'Suna Besha' کیلئے Sri Mandi...

July 6, 2025 9:43 PM

views 20

کیلاش مانسرور کے یاتریوں کا دوسرا جتھہ ماؤنٹ کیلاش اور مانسرور کی مقدس یاترا پوری کرکے آج گنگٹوک واپس پہنچ گیا

کیلاش مانسرور کے یاتریوں کا دوسرا جتھہ ماؤنٹ کیلاش اور مانسرور کی مقدس یاترا پوری کرکے آج گنگٹوک واپس پہنچ گیا۔ 47 یاتریوں پر مشتمل دوسرے جتھے نے گزشتہ مہینے کی 25 تاریخ کو ناتھولا سرحد پار کرکے اپنی یاترا شروع کی تھی۔ یاتریوں نے بہتر انتظامات اور مہمان نوازی کیلئے سکّم حکومت کا تہہ دل سے شکریہ اد...

July 6, 2025 9:42 PM

views 36

آج ملک بھر میں یوم عاشور منایا جارہا ہے۔ مختلف جگہوں پر تعزیوں کے جلوس نکالے جارہے ہیں

عاشورۂ محرم آج ملک کے مختلف حصوں میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار ساتھیوں نے حق و صداقت اور انصاف کی سربلندی کیلئے میدانِ کربلا میں ، جو عظیم قربانی پیش کی تھی، اُس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اِس موقع پ...