February 10, 2025 9:52 AM

views 48

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے اپنے مقبول ترین پروگرام پریکشا پے چرچا کی آٹھویں قسط میں ملک بھر کے طلباء سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے اپنے مقبول ترین پروگرام پریکشا پے چرچا کی آٹھویں قسط میں ملک بھر کے طلباء سے بات چیت کریں گے۔ اس پروگرام کو دوردرشن سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم، امتحان کی تیاریوں، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور ذاتی ترقی کے موضوعات پر طلباء، سرپرست اور اساتذہ سے ت...

February 10, 2025 9:51 AM

views 22

وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر فرانس اور امریکہ کے اہم سفارتی دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج دوپہر فرانس اور امریکہ کے اہم سفارتی دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے ساتھ دفاعی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ فرانس میں وزیراعظم، صدر ایمانوئل میخواں کے ساتھ ”AI ایکشن سربراہ کانفرنس“ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو کَل سے شروع ہوگی۔...

February 10, 2025 9:49 AM

views 36

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کا دورہ کریں گی اور گنگا، جمنا اور سرسوَتی ندیوں کے تریوینی سنگم میں پوَتر ڈبکی لگا کر پوجا کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کا دورہ کریں گی اور گنگا، جمنا اور سرسوَتی ندیوں کے تریوینی سنگم میں پوَتر ڈبکی لگا کر پوجا کریں گی۔ صدر جمہوریہ پریاگ راج کے اکشے وَت اور بڑے ہنومان مندر کا بھی دورہ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ ڈیجیٹل مہا کمبھ ایکسپیرئنس سینٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے...

February 10, 2025 9:46 AM

views 34

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں کَل، حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 31 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں کَل، حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 31 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ سبھی ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اِس جھڑپ میں دو حفاظتی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ اِس کے علاوہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، جنھیں بہتر علاج کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے، رائے پور لایا گیا ہے۔ دونوں حفاظت...

February 10, 2025 9:45 AM

views 24

منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کل گورنر اَجے کمار بھلّا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کل گورنر اَجے کمار بھلّا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ جناب برین سنگھ، سال 2017 سے منی پور میں BJP حکومت کی قیادت کر رہے تھے۔ انہوں نے ریاست میں کئی مہینوں سے جاری بے چینی اور پارٹی کی اندرونی سیاست کی وجہ سے ہوئی سیاسی پیش رفت کے دوران اپنا...

February 10, 2025 9:44 AM

views 23

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کریں گے۔  Runway to a billion Opportunities کے تھِیم کے تحت منعقد ہونے والے اس پانچ روزہ ایرو شو کے دوران بھارت کی دفاعی صلاحیتوں اور سوَدیسی اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارتی MSMEs اور اسٹارٹ اَپس کو عال...

February 10, 2025 9:40 AM

views 34

بھارت اور مصر کے درمیان ایک مشترکہ فوجی مشق ”Cyclone 2025“ آج سے، راجستھان کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں شروع ہوگی۔

بھارت اور مصر کے درمیان ایک مشترکہ فوجی مشق ”Cyclone 2025“ آج سے، راجستھان کی مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں شروع ہوگی۔ اِس 14 روزہ مشق کا مقصد بھارت اور مصر کے درمیان، صحرائی ماحول میں، پیشہ ورانہ ہنرمندی اور خصوصی فوجوں کی، مل کر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرکے، دفاعی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ تیس...

February 10, 2025 9:39 AM

views 38

اسرائیلی فوج، وسطی غزہ میں Netzarim راہداری سے ہٹ گئی ہے۔ اِس قدم کی تصدیق حماس نے کی ہے۔

اسرائیلی فوج، وسطی غزہ میں Netzarim راہداری سے ہٹ گئی ہے۔ اِس قدم کی تصدیق حماس نے کی ہے۔ فوجوں کا ہٹنا، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ کا حصہ ہے۔ فلسطین کی پولیس فورس نے اس علاقے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے تاکہ یہاں سے فلسطینیوں کی آمدرفت کا بندوبست کیا جا سکے۔ Netzarim راہداری پر، جو ...

February 10, 2025 9:38 AM

views 39

مصر، فلسطین اور غزہ کے معاملے پر عرب چوٹی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کرے گا۔

مصر، فلسطین اور غزہ کے معاملے پر عرب چوٹی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کرے گا۔ یہ اجلاس 27 فروری کو قاہرہ میں منعقد ہوگا۔ چوٹی کانفرنس کے بعد فلسطین سمیت عرب ملکوں سے مشاورت کی جائے گی۔ فلسطین کی درخواست پر عرب چوٹی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے، جب ...

February 10, 2025 9:37 AM

views 27

IIAS DARPG انڈیا کانفرنس 2025 آج سے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں شروع ہو رہی ہے۔

IIAS DARPG انڈیا کانفرنس 2025 آج سے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں شروع ہو رہی ہے۔ 14 فروری تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کریں گے۔ 55 ملکوں کے 240 مندوبین اب تک کانفرنس کے لیے اندراج کرا چکے ہیں۔ کانفرنس کا موضوع ہے: ’اگلے دور کے انتظامی اصلاحات - صف آخر تک رسائی‘۔...