December 20, 2025 9:47 PM

views 23

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی قابلیت اور شمولیت پر زور دیا ہے

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی قابلیت اور شمولیت پر زور دیا ہے۔ حیدرآباد میں اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے چیئرپرسن صاحبان کی دو روزہ قومی کانفرنس کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ریاستی پبلک سروس کمیشن اس میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ جناب رادھا کرشن...

December 20, 2025 9:46 PM

views 15

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موٹاپے کے صحتِ عامہ کے سنگین چیلنج سے مؤثر طور پر نمٹنے کی خاطر جامع رویہ اختیار کیے جانے پر زور دیا ہے

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے موٹاپے سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے جامع رویہ اختیار کیے جانے پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دلّی میں موٹاپے کے بارے میں دو روزہ ایشیا Oceania کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے وزن کم کرنے یا موٹاپے کی روک تھام کی دو...

December 20, 2025 9:45 PM

views 24

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں ملک کی الیکٹرانکس برآمدات 31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں ملک کی الیکٹرانکس برآمدات 31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک انگریزی اخبار کے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران بھارت کی چوٹی کی 30 برآمدی...

December 20, 2025 9:41 PM

views 20

مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں آج سے میٹرو ٹرین خدمات باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہیں

مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں آج سے میٹرو ٹرین خدمات باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال Khattar اور ریاست کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے جدید طرز کی میٹرو ریل سروس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔  آج بھوپال کیلئے ایک تاریخ ساز دن ہے۔ میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے با...

December 20, 2025 9:38 PM

views 20

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل Antonio Guterres نے بنگلہ دیش میں سبھی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں اور تشدد سے گریز کریں

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے بنگلہ دیش میں سبھی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں، کشیدگی کم کریں اور تشدد سے گریز کریں۔ وہاں اگلے سال فروری میں پارلیمانی انتخابات ہونا ہے۔ یوتھ لیڈر شریف عثمان بن ہادی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے، اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے بنگلہ دیش...

December 20, 2025 9:37 PM

views 27

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے اگلے سال فروری میں شروع ہونے والے ICC ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سوریہ کمار یادو کی زیرِ کمان بھارتی ٹیم کا ا علان کر دیا ہے

آئی سی سی ٹی-ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے آج اعلان کیا کہ سوریہ کمار یادو ٹیم کے کپتان ہوں گے، جبکہ شُبھ مَن گِل کو Fitness اور اُن کی Form کے تعلق سے تشویش کے تناظر میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ وہ ابھی تک ٹی-ٹوی...

December 20, 2025 9:36 PM

views 26

بیڈمنٹن میں Hangzhou میں ساتوِک سائی راج اور چراغ شیٹی کی ڈبلز کی جوڑی BWF ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں Liang اور Wang کی چین کی جوڑی سے ہار گئی ہے

بیڈمنٹن میں چین کے شہر Hangzhou میں ساتوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ڈبلز کی بھارتی جوڑی BWF ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں Liang اور Wang کی چین کی جوڑی سے ہار گئی۔ اُنھیں چین کی جوڑی نے اکیس-دس، سترہ-اکیس اور تیرہ-اکیس سے ہرایا۔

December 20, 2025 9:35 PM

views 22

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں اگلے تین دن کے دوران برفباری کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں اگلے تین دن کے دوران برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ میں کَل کہیں کہیں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔موسمیات محکمے نے مشرقی اترپردیش، جھارکھنڈ اور بہار میں موسم سرد رہنے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس...

December 20, 2025 3:34 PM

views 39

وزیر اعظم نریندر مودی اسام کے دو-روزہ دورے کے لیے آج دوپہر ریاست پہنچیں گے۔ جناب مودی ریاست میں تقریباً 15 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اسام کے دو-روزہ دورے کے لیے آج دوپہر ریاست پہنچیں گے۔ جناب مودی ریاست میں تقریباً 15 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ دورے کے پہلے دن آج وزیر اعظم گوہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bordoloi بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جدید ترین ...

December 20, 2025 3:32 PM

views 37

وزیراعظم نریندر مودی نے سشَستر سیما بَل SSB کے  یوم تاسیس کے موقع پر آج اُس کے سبھی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے سشَستر سیما بَل SSB کے  یوم تاسیس کے موقع پر آج اُس کے سبھی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ SSB کی غیر متزلزل لگن سے خدمت اور قربانی کی   اعلیٰ ترین روایات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس کا فرض سے متعلق جذبہ اور احساس ...