July 10, 2025 9:46 AM

views 49

خواتین کرکٹ میں، بھارتی ٹیم نے کل کھیلے گئے چوتھے T-20 بین الاقوامی میچ میں میزبان انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز تین-ایک سے جیت لی ہے۔

خواتین کرکٹ میں، بھارتی ٹیم نے کل رات Emirates اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے، چوتھے T20 بین الاقوامی میچ میں میزبان انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس طرح بھارت کی خواتین ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز تین-ایک سے جیت لی ہے۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 126 رن بنائے۔ جوا...

July 9, 2025 11:37 PM

views 21

گجرات حکومت نے وڈورہ میں پُل گرنے کی حادثے کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں

گجرات سرکار نے وڈودرا ضلعے میں Gambhira کے نزدیک آج صبح ایک پل کے منہدم ہونے کے واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے، جس میں 9 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے آج صبح پُل کے منہدم ہونے کے سلسلے میں حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اس حادثے میں پانچ گاڑیاں Mahisagar ...

July 9, 2025 11:28 PM

views 23

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا ضلعے میں ایک پل منہدم ہونے کے حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا ضلعے میں ایک پل منہدم ہونے کے حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم مودی نے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے لواحقین کیلئے فی کس دو لاکھ روپے نقد اور ...

July 9, 2025 11:25 PM

views 19

چورو میں بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز کو پیش آئے حادثے میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے

بھارتی فضائیہ کے Jaguar Trainer طیارے کے گِرکر تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ایک عدالتی انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔ یہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا اور آج راجستھان میں Churu کے نزدیک گِرکر تباہ ہوگیا۔ اِس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ شہری علاقے میں املاک کو کسی طرح ک...

July 9, 2025 11:22 PM

views 21

تلنگانہ میں کسانوں کے جائز مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی: جے پی نڈا

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے تلنگانہ حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں کسانوں کے جائز مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے ضرورت کے مطابق یوریا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے افسران کو ہدایت دی۔ تلنگانہ کے  وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کل نئ...

July 9, 2025 11:20 PM

views 21

بہار میں ووٹروں کی سرگرم شرکت، انتخابی افسران کی انتھک کوششوں، رضاکاروں اور بوتھ سطح کے ایجنٹس کی بدولت 57 فیصد فارم جمع کئے گئے ہیں: انتخابی کمیشن

انتخابی کمیشن نے آج کہا کہ ووٹر لسٹ میں خصوصی نظرثانی کے تحت بہار میں ووٹروں کی سرگرم شرکت، انتخابی افسران کی انتھک کوششوں، رضاکاروں اور بوتھ سطح کے ایجنٹس کی بدولت 57 فیصد فارم جمع کئے گئے ہیں۔ اس مشق کے پہلے 15 دن میں سات کروڑ 90 لاکھ فارمس میں سے 4 کروڑ 53 لاکھ فارم جمع کرائے ہیں۔ کمیشن نے اعتماد...

July 9, 2025 11:18 PM

views 18

امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد سے 6 دن میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ عقیدتمند اب تک امرناتھ گُپھا کا درشن کرچکے ہیں

امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد سے 6 دن میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ عقیدتمند اب تک امرناتھ گُپھا کا درشن کرچکے ہیں۔ گزشتہ کل 18 ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوتر گُپھا کے درشن کیے۔ جموں و کشمیر کے LG منوج سنہا نے بتایا کہ پہلگام اور بالتل دونوں راستوں سے یاترا معمول کے مطابق جاری ہے اور آنے والے ...

July 9, 2025 11:16 PM

views 16

بھارت میں ایک دہشت گردانہ حملے کیلئے ساز و سامان کی خریداری میں ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے: ایف اے ٹی ایف

دہشت گردی کی مالی اعانت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس FATF نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک دہشت گردانہ حملے کیلئے ساز و سامان کی خریداری میں ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا انکشاف 2019 میں جموں و کشمیر کے پلوامہ اور اترپردیش کے گورکھناتھ مندر میں ہوئے دہشت گردانہ ح...

July 9, 2025 11:14 PM

views 26

روس کی فورسز نے، ملک کے مغربی حصے کو نشانہ بناتے ہوئے، رات بھر کئے جانے والے حملوں کے دوران، تقریباً 750 ڈرونز اور میزائل فائر کئے: یوکرین

یوکرین نے آج کہا کہ روس کی فورسز نے، ملک کے مغربی حصے کو نشانہ بناتے ہوئے، رات بھر کئے جانے والے حملوں کے دوران، تقریباً 750 ڈرونز اور میزائل فائر کئے۔ یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 711 ڈرونز اور کم سے کم 7 میزائلوں کو مار گرایا گیا۔ اِس حملے میں یوکرین کے مغربی Volyn خطے کو اصل نشانہ بنایا گی...

July 9, 2025 11:13 PM

views 29

امریکہ کی سپریم کورٹ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اُس وقت ایک اور کامیابی ملی جب عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرنے کی اجازت دے دی

امریکہ کی سپریم کورٹ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اُس وقت ایک اور کامیابی ملی جب عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرنے کی اجازت دے دی۔ اِس فیصلے نے نچلی عدالت کے اُس فیصلے کو پلٹ دیا ہے، جس میں ملازمین کو عارضی یا مستقل طور پر ملازمتوں سے فارغ کرنے پر روک لگا د...