کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل نے آج خلیجِ بنگال کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور معاشی تعاون پہل ، بمسٹیک ممالک سے اپیل کی کہ وہ آزادانہ تجارتی معاہدے، ایف ٹی اے پر جاری مذاکرات میں تیزی لائیں۔
نئی دلّی میں BIMSTEC کاروباری چوٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے اِس بات کی نشاندہی کی کہ ہر ممبر ملک کی معاشی صلاحیت کے باوجود BIMSTEC ممالک کے درمیان تجارت کا حجم کم ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ممبر ممالک اور کاروباری رہنماؤں کو مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے، FTA سے متعلق ترجیحات پر نظرِ ثانی کرنی ہوگی۔
جناب گوئل نے ہر BIMSTEC ملک میں، BIMSTEC ڈیسک شروع کرنے، سپلائی چین میں شراکت داری، ای- کامرس، ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کی وکالت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے یقین کا اظہار کیا کہ چوٹی کانفرنس کے دوران حکومتیں، مستقبل کی راہیں تلاش کرنے کیلئے مل کر کام کریں گی۔ x