سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں آج پری کوارٹر فائنلس میں کدامبی سری کانت اور انوپما اُپادھیائے بھارتی چیلنج کی قیادت کریں گے۔
سوئس اوپن بیڈمنٹن میں سوئٹزرلینڈ کے Basel میں آج کئی دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ کئی بھارتی کھلاڑی پری کوارٹرفائنل میچز کھیلیں گے۔ مردوں کے سنگلز میں کدامبی سریکانت کا مقابلہ چین کے کھلاڑی LI Shifeng ہوگا۔ انہوں نے کل اپنے ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرونائے کو سخت مقابلے میں شکست دی۔ پریانشو رجاوت کا مقابلہ فرانس کے کے کھلاڑی Toma Junior Popov سے ہوگا، جبکہ شنکرسبرامنیم کا مقابلہ Anders Antonsen سے ہوگا۔
خواتین کے سنگلز میں انوپما اپادھیائے کا سامنا انڈونیشیا کی کھلاڑی Putri Kusuma Wardani سے ہوگا جبکہ ایشارانی Baruah کا مقابلہ چین کی کھلاڑی Han Qianxi سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کی ٹریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی جوڑی کا مقابلہ جرمنی کی جوڑیSelin Hubsch اور Amelie Lehmann سے ہوگا۔
اسی طرح مردوں کے ڈبلز میں بھارت کے ستیش کروناکرن اور Aadya Variyath کی جوڑی کا مقابلہ چین کی جوڑی سے ہوگا۔