دلی کابینہ نے، دلی کے سرکاری اسکولوں میں، اسمارٹ کلاس رومس کے لیے 900 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔ اُس نے قومی راجدھانی میں قومی تعلیمی پالیسی NEP-2020 پر عمل درآمد کو بھی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں کَل منعقدہ کابینہ کی 10 ویں میٹنگ میں کیا گیا۔
نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم آشیش سود نے ڈجیٹل کلاس رومس کے ایک جامع توسیعی منصوبے کا آغاز کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس منصوبے کے تحت، 75 ”چیف منسٹر شری اسکولوں“ میں دو ہزار 446 اسمارٹ بلیک بورڈس نصب کیے جائیں گے۔