مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں Kokernag کے Gagarmandu علاقے میں Ahlan Hamlet کے پاس حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک جھڑپ میں فوج کے دو جوان اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ دو شہری زخمی ہوگئے۔ دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق جھڑپ کے دوران بری طرح زخمی ہونے والے دونوں فوجیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، جبکہ زخمی دونوں شہریوں کو، اُس علاقے سے بحفاظت نکالر فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ آخری خبریں ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ x
Site Admin | August 11, 2024 3:01 PM
جموں و کشمیر میں اننت ناگ ضلعے کے کوکرناگ علاقے میں حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک جھڑپ میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ وزیر دفاع نے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔