بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے آج پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام کے خواتین کے کُشتی کے مقابلے میں پہلوان Vinesh Phogat کو فائنل میں نااہل قرار دیئے جانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ IOA کی صدر نے کہا کہ بھارت کی کُشتی Federation نے United World Wrestling سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کیلئے ایک اپیل داخل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ IOA اس معاملے کو زور دار طریقے سے اٹھا رہی ہے۔ محترمہ اوشا نے یہ بھی کہا کہ سرکار پہلوان پھوگاٹ کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔