* وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دُوارکا اور راجکوٹ میں باون ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔            * وزیراعظم آج آکاشوانی پر دن میں گیارہ بجے من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔            * وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کواڈ چار بڑی جمہوریتوں کیلئے ایک ایسا اہم پلیٹ فارم ہے، جو کھلے اور سبھی کی شمولیت والے بھارت-بحرالکاہل خطے کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔            * بھارت کی دفاعی برآمدات کے سال دو ہزار اٹھائیس انتیس تک پچاس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔            * بنگلورو میں خواتین کے پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے یوپی واریئرس کو دو رَن سے ہرایا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
9:33PM

جی-ٹوئنٹی ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج مدھیہ پردیش کے کھجوراو میں واقع مہاراجہ چھترسَل کنونشن سینٹر میں شروع

@g20org
G-20 کی بھارت کی صدارت کے تحت بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج مدھیہ پردیش کے کھجوراو میں واقع مہاراجہ چھترسَل کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ بھارت کی G20 صدارت کے تحت بنیادی ڈھانچے سے متعلق ورکنگ گروپ کی آخری میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ کے تحت بھارت کی جانب سے مدعو کیے گئے G20 رکن ممالک کے مہمان ممالک بین الاقوامی تنظیموں کے 54 وفود کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کا موقع فراہم ہوا۔ اس فورم میں گزشتہ تین IWG میٹنگوں کے دوران ہوئے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کلیدی معاملات پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ اس میٹنگ کا اہتمام آسٹریلیا اور برازیل کی مشترکہ صدارت میں بھارتی حکومت کی وزارت خزانہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔×

  لائیو ٹوئٹر فیڈ