* وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دُوارکا اور راجکوٹ میں باون ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔            * وزیراعظم آج آکاشوانی پر دن میں گیارہ بجے من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔            * وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کواڈ چار بڑی جمہوریتوں کیلئے ایک ایسا اہم پلیٹ فارم ہے، جو کھلے اور سبھی کی شمولیت والے بھارت-بحرالکاہل خطے کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔            * بھارت کی دفاعی برآمدات کے سال دو ہزار اٹھائیس انتیس تک پچاس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔            * بنگلورو میں خواتین کے پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے یوپی واریئرس کو دو رَن سے ہرایا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
10:07AM

بھارت کی صدارت کے تحت جی ٹوئنٹی بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج سے مدھیہ پردیش میں شروع ہورہی ہے۔

@g20org
بھارت کی صدارت کے تحت جی ٹوئنٹی بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ آج سے مدھیہ پردیش میں شروع ہورہی ہے۔ یہ دو روزہ میٹنگ کھجوراہو میں منعقد کی جارہی ہے۔
جی ٹوئنٹی بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ ، انفرا اسٹرکچر ورکنگ گروپ کی آخری میٹنگ ہوگی۔ اس میں فروغ پاتے ہوئے بنیادی ڈھانچے سمیت بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرمایہ کاری کے مختلف پہلووں پر 50 سے زیادہ مندوبین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، جس میں ایک اثاثے کے طور پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، معیاری شہری بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ، انفرا ٹیک اور مالی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے جدت طرازی کے طریقوں کی شناخت شامل ہے تاکہ مستحکم ، پائیدار اور سب کی شمولیت والے شہری بنیادی ڈھانچے کیلئے سرمایہ فراہم کیا جاسکے۔ مذکورہ میٹنگ کی میزبانی خزانے کی وزارت ، آسٹریلیا اور برازیل کے ساتھ مشترکہ طور پر کریگی۔ 

  لائیو ٹوئٹر فیڈ