* وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دُوارکا اور راجکوٹ میں باون ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔            * وزیراعظم آج آکاشوانی پر دن میں گیارہ بجے من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔            * وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کواڈ چار بڑی جمہوریتوں کیلئے ایک ایسا اہم پلیٹ فارم ہے، جو کھلے اور سبھی کی شمولیت والے بھارت-بحرالکاہل خطے کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔            * بھارت کی دفاعی برآمدات کے سال دو ہزار اٹھائیس انتیس تک پچاس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔            * بنگلورو میں خواتین کے پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے یوپی واریئرس کو دو رَن سے ہرایا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 22, 2023
9:56PM

جی-ٹوئنٹی کے کلچر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کھجوراہو میں شروع ہو گئی

Tweeted by @AIR
بھارت کی جی۔20 کی صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ آج مدھیہ پردیش میں کھجوراہو کے مقام پر شروع ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کی۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹروریندر کمار نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔ کلچر ورکنگ گروپ کی 25 فروری تک چلنے والی اس میٹنگ میں ثقافتی تبادلے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اِس سے پہلے ایک نمائش اور آرٹ اور کلچر کے نوتعمیرشدہ میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔ جی۔20 ملکوں کے نمائندوں کا خیرمقدم، بھارتی روایت کے مطابق کیا گیا۔ مندوبین، ریاست کے لوک رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔ X

  لائیو ٹوئٹر فیڈ