٭ جی ٹوئنٹی کی، بھارت کی آئندہ صدارت، عالمی بھلائی اور دنیا کی بہبود پر توجہ دینے کا ایک بڑا موقعہ ہے: وزیر اعظم نریندر مودی            ٭ جی ٹوئنٹی کے موضوع ’ایک کرئہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ سے بھارت کے، Vasudhaiva کٹمبکم کے عزم کا اظہار ہوتا ہے: وزیر اعظم مودی            ٭ گجرات میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کیلئے ریاست کی مختلف جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں            ٭ حکومت نے اگلے سال کے مرکزی بجٹ کیلئے لوگوں سے اُن کے خیالات اور تجاویز طلب کی ہیں            ٭ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کل ماہر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی انعامات سے نوازیں گے           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 29, 2022
10:14AM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل گجرات میں بُھج کے مقام پر زلزلے سے وابستہ بھارت کا پہلا میموریل اِسمرتی وین ملک کے نام وقف کیا

PM - Smirti Van

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل گجرات میں بُھج کے مقام پرزلزلے سے وابستہ بھارت کا پہلا میموریل Smriti Van ملک کے نام وقف کیا۔ اِس منفرد میموریل پر 12 ہزار سے زیادہ لوگوںکے نام کندہ ہیں، جو جنوری 2001 میں تباہ کُن زلزلے میں ہلاک ہوئے تھے۔ جناب مودینے زلزلے سے متعلق ایک اور میموریل VeerBalak Smarak کو بھی ورچوئل طریقے سے قوم کے نام وقف کیا۔ اِس موقع پر اظہار خیالکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دونوں میموریل بُھج اور ملک کے عوام کی مشترکہپریشانیوں کی علامت ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ Smriti Van قدرتی آفات میں ہلاک ہوئے لوگوں اور Kutch کے عوام کی غیر معمولی ہمت کو خراجعقیدت ہے۔

اِس موقع پر وزیر اعظم نے ایک ویڈیو بھی مشترک کیا، جوزلزلے کے بعد کَچھ کے دوبارہ ترقی کرنے اور صنعت، زراعت اور سیاحت کا ایک اُبھرتاہوا مرکز بننے کے بارے میں ہے۔ ویڈیو میں لوگوں نے گجرات کے اُس وقت کے وزیر اعلیٰنریندر مودی کے قابل تعریف کام کا ذکر کیا ہے۔ لوگوں نے زلزلے کے بعد کَچھ کو ازسرنو منظم اور مستحکم کرنے کےلئے جناب مودی کی قیادت کی ستائش کی۔

جناب مودی نے کَچھ میں پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیتکے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں میںبُھج کے قریب Madhaparمیں ریجینل سائنس سینٹر، نرمدا برانچ کینال، Chandarni گاں میں شمسیتوانائی سے چلنے والا ڈیری پلانٹ اور گاندھی دھام میں بابا صاحب امبیڈکر کنونشن سینٹرشامل ہیں۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ