٭ مرکز، 81 کروڑ فیض یاب ہونے والوں کو اگلے پانچ برس تک مفت اناج مہیا کرائے گا            ٭ منی پور کے یونائینڈ نیشنل لبریشن فرنٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کئے            ٭ تلنگانہ میں کل ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل            ٭ وزیراعظم نئے شامل کئے گئے ملاموں کو 51 ہزار سے زیادہ تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے            ٭ پریانشو راجوت، کرن جارج اور ستیش کرونا کرن مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے           
خبروں کی جھلکیاں

Jul 12, 2022
9:35PM

بھارت دوہزار اکیس-بائیس میں وسعت حاصل کرنے والی معیشت بن جائے گا: وزیر داخلہ

@AmitShah
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں کانوں اور معدنیات سے متعلق چھٹے قومی Conclave سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ کووڈ کے بعد کئی ملکوں کو انحطاط کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو بھی انحطاط، کسادبازاری اور افراطِ زر کے اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے بھارت محفوظ ہے اور ایسا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی بدولت ہوا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ بھارت نے دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے افراطِ زر کو بڑھنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ سرکار نے کانکنی کے شعبے میں پالیسی اصلاحات کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اس کے نتیجے میں ملک میں معدنیات کی پیداوار میں اضافہ ہواہے۔ انھوں نے کانوں اور معدنیات کے متوازن استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ سرکار نے کانوں کی نیلامی کے عمل میں شفافیت پیدا کی ہے اور اس کی وجہ سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ