٭ من کی بات کے اپنے پروگرام میں وزیراعظم مودی نے زور دیا کہ ملک، خواتین کی طاقت اور ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔            ٭ وزیراعظم نے گجرات میں ملک کے سب سے طویل کیبل پُل سدرشن سیتو کا افتتاح کیا            ٭ اترپردیش میں امبیڈکر نگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے بی جے پی میں شامل ہو گئے۔            ٭ ہاکی میں مردوں کی ایف آئی ایچ پرولیگ میں آج شام بھارت کا مقابلہ آئر لینڈ سے ہوگا۔            * وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دُوارکا اور راجکوٹ میں باون ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Apr 06, 2022
9:10PM

پاکستان کے صدر نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ نووّے دنوں کے اندر عام انتخابات کرانے کی تاریخ تجویز کرے۔

Air Pic
پاکستان میں صدر کے سکریٹیریٹ نے انتخابی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دنوں کے اندر عام انتخابات کرانے کی تاریخیں تجویز کرے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرنے اور 3 اپریل کو صدر کے ذریعے قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔
اس سے پہلے مقامی میڈیا نے خبر دی تھی کہ انتخابی کمیشن نے قانونی اور طریقہ کار کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تین مہینے کے اندر انتخابات نہیں کراپائے گی۔x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ