٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 05, 2022
9:15PM

آپریشن گنگا کے تحت اب تک تقریباً تیرہ ہزار تین سو بھارتی شہری یوکرین کے ہمسایہ ملکوں سے وطن آچکے ہیں: وزارت خارجہ

Tweeted by @AIR
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن گنگا کے تحت یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے اب تک تقریباََ تیرہ ہزار تین سو بھارتی شہری ملک واپس آئے ہیں۔ نئی دلی میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پندرہ پروازیں اتری ہیں جن میں تقریباََ دو ہزار 900 لوگ سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن گنگا کے تحت اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیرہ پروازیں چلائی جائیں گی، جن میں سے ایک بھارتی فضائیہ کا C-17 طیارہ بودا پیسٹ کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباََ تمام بھارتیوں نے اب خارکیف چھوڑدیا ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے اس علاقے پرتشویش تھی۔ جناب باگچی نے کہا کہ اب یوکرین کے شہر سومی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور بھارت طلبا کی ممکنہ نقل مکانی کے لئے تمام متعلقہ حکام کے ساتھ
 رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اس سلسلے میں ایک بہتر طریقہ ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ بھارت اس سلسلے میں روس اور یوکرین پر زور دے رہا ہے کہ وہ ایک عارضی جنگ بندی کریں تاکہ بھارتی طلبا کے لئے ایک محفوظ کوریڈور قائم کیا جاسکے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اُسے یوکرین کے Sumy شہر میں پھنسے ہوئے بھارتی طلبا کے بارے میں بڑی تشویش ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اَرِندم باگچی نے کہا کہ وزارت نے کئی چینلوں کے ذریعے روس اور یوکرین کی سرکاروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں تاکہ بھارتی طلبا کیلئے ایک محفوظ کوریڈور بنایا جاسکے۔ وزارت خارجہ نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں، اپنے پناہ گاہوں میں رہیں اور غیر ضروری خطرہ نہ اٹھائیں۔ وزارت اور سفارتخانے لگاتار طلبا کے رابطے میں ہیں۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ