٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 28, 2022
3:13PM

وزارت خارجہ نے کل روس اور یوکرین کے سفیروں سے الگ الگ طور پر ملاقات کی اور یوکرین میں بھارتی شہریوں بالخصوص طلباءکی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا

File Pic
وزارت خارجہ نے کل روس اور یوکرین کے سفیروں سے الگ الگ طور پر ملاقات کی اور یوکرین میں بھارتی شہریوں بالخصوص طلباءکی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ انھوں نے دونوں ممالک کے سفیروں کو ان مقامات کے بارے میں بتایا ہے، جہاں بھارتی شہری مقیم ہیں، تاکہ اُن کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب شرنگلا نے کہا کہ دونوں سفیروں نے بھارت کی تشویش کا نوٹس لیا اور اُنھیں یقین دلایا کہ بھارتی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کے تئیں وہ پوری طرح آگاہ ہیں۔
خارجہ سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ آپریشن گنگا کے تحت اب تک ایک ہزار بھارتی شہریوں کو رومانیہ اور ہنگری سے پروازوں کے ذریعے لایا جاچکا ہے۔ اسی طرح مزید ایک ہزار شہریوں کو زمینی راستوں کے ذریعہ یوکرین سے نکال لیا گیا ہے اور اُن کےلئے پروازوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ 
یوکرین سے بھارتی شہریوں کو بحفاظت نکالنے میں مدد دینے کی خاطر وزارتِ خارجہ کی طرف سے ایک Dedicated ٹوئیٹر ہینڈل قائم کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان Arindam Baghchi نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ لوگ براہِ راست تمام متعلقہ سوالات @opganga پر پوچھ سکتے ہیں۔ اِسی دوران آپریشن گنگا کے تحت یوکرین سے بحفاظت لائے گئے 198 بھارتی شہریوں کے ساتھ چوتھی پرواز رومانیہ کی راجدھانی بخارِست سے کل رات دلّی پہنچی۔ 

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ