٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 27, 2022
10:14PM

وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین کے سفیروں کو طلب کرکے یوکرین میں بھارتی شہریوں کی سیکورٹی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا

DD NEWS
وزارت خارجہ نے آج روس اور یوکرین کے سفیروں کو الگ الگ طلب کرکے یوکرین میں بھارتی شہریوں بالخصوص طلبا کی حفاظت اور سیکورٹی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلانے کہا کہ انھوں نے دونوں ممالک کے سفیروں کو ان مقامات کے بارے میں بتایا ہے جہاں بھارتی شہری مقیم ہیں تاکہ اُن کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب شرنگلا نے کہا کہ آپریشن گنگا کے تحت اب تک ہزاروں بھارتی طلباءکو رومانیہ اور ہنگری سے پروازوں کے ذریعے لایا جاچکا ہے۔ اسی طرح ہزاروں طلباءکو زمینی راستوں کے ذریعہ یوکرین سے نکالا گیا ہے اور اُن کےلئے پروازوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ ہنگری اور رومانیہ کے سرحدی راستے کام کر رہے ہیں۔ 
تاہم پولینڈ کی طرف باہر نکلنے کا راستہ لاکھوں غیر ملکی شہریوں کے وہاں سے نکلنے کی کوششوں کے سبب جام ہے۔ جناب شرنگلا نے مزید کہا کہ یوکرین کی راجدھانی Kyiv میں واقع بھارتی سفارتخانے اور نئی دلّی میں وزارت خارجہ نے یوکرین کے حالیہ واقعات کے رونما ہونے سے پہلے ہی متعدد ایڈوائزری جاری کی تھی۔ x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ