٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 17, 2021
10:26AM

کواڈ رہنماﺅں کی سربراہ میٹنگ اِس مہینے کی 24 تاریخ کو واشنگٹن میں ہوگی۔ وزیر اعظم مودی بھی اس میں شرکت کریں گے

Screen Grab (PMO India)
وزیر اعظم نریندر مودی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں کواڈ لیڈروں کی سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ کواڈ لیڈروں کی ایسی پہلی سربراہ میٹنگ ہوگی جس میں سبھی لیڈرس وہاں موجود رہ کر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ کل شام نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران جناب مودی امریکی صدر جَوبائیڈن کے ساتھ باہمی میٹنگ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے76 ویں اجلاس میں عام مباحثہ سے خطاب کریں گے۔ جناب باگچی نے کہا کہ 25 ستمبر کو نیویارک میں، وزیر اعظم کی دوسرے کواڈ لیڈروں کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے رہنماﺅں کے ساتھ باہمی میٹنگیں ہونے کی توقع ہے۔ 
آپریشن دیوی شکتی کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ کابل ہوائی اڈے پر جب تک کام کاج شروع نہیں ہو جاتا یہ کہنا مشکل ہے کہ لوگوں کو کیسے وہاں سے نکالا جائے گا۔ جناب باگچی نے کہا بھارت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاکہ بقیہ بھارتیوں اور اُن افغان شہریوں کو بھارت لایا جا سکے، جو یہاں آنا چاہتے ہیں۔
افغانستان میں ایک بھارتی کے لاپتہ ہونے کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کو ایک بھارتی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے کہ بھارتی شہری بنسوری لال کابل سے لاپتہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار صورتحال کی نگرانی کرتی رہے گی۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ