٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 03, 2021
10:36AM

دوحہ میٹنگ میں بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان علاقے کے ممکنہ استعمال پر تشویش سے آگاہ کیا گیا

Screen Grab
بھارت نے کہاہے کہ اُس کی فوری توجہ اِس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ افغانستان کے علاقے کا استعمال اُس کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے نہ کیا جائے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارِندم باگچی نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ بھارت نے دوحہ کی میٹنگ میں بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے افغانستان کے علاقے کے ممکنہ استعمال پر اپنی تشویش سے مطلع کردیا ہے۔ 
قطر میں بھارتی سفیر دیپک متّل اور طالبان کے لیڈر شیر محمد عباس استانک زئی کے درمیان ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ انہیں مثبت جواب ملا ہے۔ 
افغانستان سے بقیہ بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے بارے میں ایک سوال پر جناب باگچی نے کہاکہ بھارت کابل ہوائی اڈے پر کام کاج بحال ہونے کے بعد ہی اِس معاملے پر نظرثانی کرے گا۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ