٭ وزیراعظم مودی روزگار میلے کے حصے کے طور پر نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے            ٭ وزیراعظم آج گجرات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے            ٭ حکومت نے ذخیرہ اندوزی سے نمٹنے کیلئے دو مہینوں تک ارہر اور اُرد کی دال کے اسٹاک کی حد کیلئے وقت کی مدت میں توسیع کردی ہے            ٭ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انتونیو گتریش نے افغانستان، میانما اور دیگر عالمی چیلنجوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا            ٭ اور ایشین گیمز میں آج مَردوں کی والی بال میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 02, 2021
9:51PM

بھارت کا کہنا ہے کہ اُس کی فوری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ کی جائے۔

Screen Grab
بھارت نے آج کہا ہے کہ اُس کی فوری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو اُس کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان اَرِندم باگچی نے کہا کہ دوحہ میں ہوئی میٹنگ میں بھارت نے، بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین کے ممکنہ استعمال کے تعلق سے اپنی تشویش ظاہر کردی ہے۔
قطر میں بھارت کے ایلچی دیپک متّل اور طالبان کے لیڈر شیر محمد عباس اِستانک زئی کے درمیان میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں مثبت جواب موصول ہواہے۔
افغانستان میں باقی بچے بھارتیوں کو واپس ملک لائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے جناب باگچی نے کہا کہ بھارت اِس معاملے پر اُس وقت نظر ثانی کرسکے گا جب کابل ہوائی اڈّے پر کام کاج شروع ہوجائے گا۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ