٭ من کی بات کے اپنے پروگرام میں وزیراعظم مودی نے زور دیا کہ ملک، خواتین کی طاقت اور ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔            ٭ وزیراعظم نے گجرات میں ملک کے سب سے طویل کیبل پُل سدرشن سیتو کا افتتاح کیا            ٭ اترپردیش میں امبیڈکر نگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رتیش پانڈے بی جے پی میں شامل ہو گئے۔            ٭ ہاکی میں مردوں کی ایف آئی ایچ پرولیگ میں آج شام بھارت کا مقابلہ آئر لینڈ سے ہوگا۔            * وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دُوارکا اور راجکوٹ میں باون ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔           
خبروں کی جھلکیاں

May 19, 2021
9:46PM

بھارت نے آرمینیا-آزربائیجان سرحد کی صورتحال پرکیا تشویش اظہار

@MEAIndia
بھارت نے آرمینیا-آزربائیجان سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آرمینیا-آزربائیجان سرحد پر حالیہ پیشرفت سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارِندم باگچی نے کہا کہ فوج کی پیشرفت کے ذریعے سرحد کو عبور کرنے سے صورتحال غیر مستحکم ہوسکتی ہے اور پھر سے دشمنی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بھارت نے دراندازی کرنے والے فریق سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی افواج کو واپس بلائیں اور مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ جناب باگچی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ باہمی تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے پُر امن طور پر حل کرنے کا حامی رہا ہے۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ