وزارتِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان اِس بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہےکہ فریقین کو مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے متصل علاقوں میں تصفیہ طلب معاملاتکو جلد حل کرلینا چاہئے۔ چین کے ساتھ سرحدی تعطل کے بارے میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان Arindam Bagchi نےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ فریقین فوجی اور سفارتیذرائع سے ایک دوسرے سے برابر رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔