یوم جمہوریہ 2021 کے موقع پر کُل 946 پولیس اہلکاروں کو میڈلزسے نوازا گیا ہے۔ 207 اہلکاروں کو بہادری کیلئے جبکہ 739 اہلکاروں کو خدمات کیلئے میڈلزعطا کیے گئے ہیں۔ بہادری ایوارڈز میں شجاعت کیلئے دو صدر پولیس میڈل جھارکھنڈ کے اےایس آئی Banus Qraon Ba اور CRPF کے ASI موہن لال کو بعد از مرگ دیئے گئے ہیں۔137 پولیس اہلکاروں کو جموں و کشمیر میں ان کی بہادری کیلئے اور 24 اہلکاروں کو بائیںبازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں اُن کی بہادری کیلئے اور ایک اہلکار کو شمالمشرقی خطے میں اُن کی بہادری کیلئے یہ ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔ بہادری میڈل یافتگان میںسی آر پی ایف کے 68، جموں و کشمیر پولیس کے 52 ، BSF کے 20، دلّی پولیس کے 17، مہاراشٹر کے 13،چھتیس گڑھ اور اترپردیش کے آٹھ آٹھ پولیس اہلکار ہیں جبکہ بقیہ میڈل یافتگان دیگر ریاستوں،مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے ہیں۔