وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت ٹیکس2024 کا افتتاح کیا            ٭ وزیراعظم نے 41 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریباً دو ہزار ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا            ٭ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں: بی وی آر سبرامنیم            ٭ الہ آباد ہائیکورٹ نے گیان واپی مسجد کمیٹی کی اس عرضی کو خارج کردیا ہے            ٭ رانچی میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 09, 2020
3:06PM

اِس سال دیوالی ملک میں ہی تیار کی گئی اشیاءکے ساتھ منائیں، وزیر اعظم کی اپیل

Screen Grab (PMO India)
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس سال دیوالی ملک میں ہی تیار کی گئی اشیاءاور سامان کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے لوکل فار دیوالی کا نعرہ دیا ہے اور کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی اشیاءکے ساتھ دیوالی منانا ہمارا عہد اور ذمہ داری ہے۔ 
اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں 614 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیوالی کیلئے اندرون ملک تیار کی گئی اشیاءاور سامان کو بڑھاوا دیں اور خریدیں۔ جناب مودی نے کہا کہ جب سبھی لوگ مقامی اشیاءاور اُن کی کوالٹی کی ستائش کریں گے تو اِس سے نہ صرف دوسروں پر اثر پڑے گا بلکہ اِن کی تیاری میں شامل لوگوں کو بھی اِس سے فائدہ ہوگا۔ اِس طرح پوری مقامی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔ 

  لائیو ٹوئٹر فیڈ