وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت ٹیکس2024 کا افتتاح کیا            ٭ وزیراعظم نے 41 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریباً دو ہزار ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا            ٭ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں: بی وی آر سبرامنیم            ٭ الہ آباد ہائیکورٹ نے گیان واپی مسجد کمیٹی کی اس عرضی کو خارج کردیا ہے            ٭ رانچی میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 09, 2020
3:05PM

وزیر اعظم نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغازکیا اور سنگ بنیاد رکھا

Screen Grab (PMO India)
وارانسی میں 30 ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم نے بنارسی بولی میں اپنی تقریر کا آغاز کیا اور پوروانچل کے کسانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کووڈ عالمی وبا کے باوجود انہوں نے اپنے کھیتوں میں وافر فصلوں کی پیداوار کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں میں کاشی اور شہر کے لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو کا خیال رکھا جارہا ہے اور اِس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سیاحت ، گنگا کی صفائی اور کسانوں کی بہبود بھی شامل ہے۔ 
وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں قابل قدر کام ہوا اور وارانسی اب نہ صرف ریاست کے مشرقی حصے کیلئے بلکہ پورے ملک کیلئے صحت سے وابستہ سہولیات کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ پچھلے 6 سال میں کافی ترقیاتی کام ہوا ہے اور کئی پروجیکٹوں سے شہر کی کایا پلٹ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارانسی ہر پہلو سے ترقی کررہا ہے اور اِس سے ریاست کے پوروانچل علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے جنہیں اب دلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
حالیہ زرعی بلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِن سے کسانوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ اب متعلقہ نظام سے بچولیوں کو باہر کیا جارہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ PM Svanidhi اسکیم سے ریہڑی پٹری والوں کو مدد مل رہی ہے جنہیں کورونا کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اِس کے علاوہ پراپرٹی کارڈ اسکیم سے گاﺅوں میں کئی طرح کے تنازعات ختم ہوجائیں گے۔ 
وزیر اعظم نے اِن پروجیکٹوں سے فائدہ حاصل کرنے والے کچھ لوگوں سے گفتگو بھی کی۔ 
جناب مودی نے باسکٹ بال کے نامور کھلاڑی پرشانتی سنگھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاشی کے لوگوں نے چیلنجوں کو موقعوں میں تبدیل کردیا ہے اور سمپورن آنند اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کیلئے ہاﺅسنگ کمپلیکس میں سہولیات سے کھلاڑیوں اور کانشی کے لوگوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں آسانی ہوجائے گی۔ 
اِس سے پہلے اظہار خیال کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اِن پروجیکٹوں کو کاشی کے لوگوں کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے دیوالی سے پہلے کا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشی میں فی الحال لگ بھگ 8 ہزار 900 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے۔ابھی تک وزیر اعظم نے اپنے پارلیمانی حلقے کیلئے 18 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ 
آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے اُن میں سارناتھ لائٹ اینڈ ساﺅنڈ شو، لال بہادر شاستری اسپتال کو جدید طرز پر ڈھالنے ، پانی کی نکاسی اور اُسے صاف کرنے سے متعلق کام، گایوں کے تحفظ اور انہیں محفوظ رکھنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور کثیر مقصدی Seed Storehouse شامل ہیں۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ