وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت ٹیکس2024 کا افتتاح کیا            ٭ وزیراعظم نے 41 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریباً دو ہزار ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا            ٭ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں: بی وی آر سبرامنیم            ٭ الہ آباد ہائیکورٹ نے گیان واپی مسجد کمیٹی کی اس عرضی کو خارج کردیا ہے            ٭ رانچی میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 08, 2020
9:32PM

وزیر اعظم کل وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

File Pic
وزیراعظم نریندر مودی کل وارانسی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں کی کُل لاگت 614 کروڑ روپے ہے۔ 
جناب مودی تقریب کے دوران ان پروجیکٹوں سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا اُن میں سارناتھ لائٹ اینڈ ساونڈ شو، لال بہادر شاستری اسپتال رام نگر کا معیار بہتر بنایا جانا، سِور سے متعلق کام، گایوں کے تحفظ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں اور کثیر مقاصد بیج گودام شامل ہیں۔ 
اِن میں زرعی اشیاءکے لیے 100 ایم ٹی کا گودام، IPDS مرحلہ دو، سمپورنانند اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لیے ایک ہاوسنگ کامپلیکس، وارانسی سیٹی اسمارٹ لائٹنگ ورک، 105 آنگن واڑی کیندر اور 102 ، Gau Ashray Kendr بھی شامل ہیں۔ تقریب کے دوران جناب مودی مختلف پروجیکٹوں کے لیے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن میں Dashashwamedh گھاٹ اور Khidkiya گھاٹوں کی تجدید کاری، پی اے سی پولیس فورس کے لیے بیرک اور کاشی کے بعض وارڈوں کی تجدید کاری شامل ہے۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ