* وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے دُوارکا اور راجکوٹ میں باون ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔            * وزیراعظم آج آکاشوانی پر دن میں گیارہ بجے من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔            * وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کواڈ چار بڑی جمہوریتوں کیلئے ایک ایسا اہم پلیٹ فارم ہے، جو کھلے اور سبھی کی شمولیت والے بھارت-بحرالکاہل خطے کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔            * بھارت کی دفاعی برآمدات کے سال دو ہزار اٹھائیس انتیس تک پچاس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔            * بنگلورو میں خواتین کے پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے یوپی واریئرس کو دو رَن سے ہرایا۔           
خبروں کی جھلکیاں

Oct 10, 2020
9:33PM

آرمینیا اور آزربائیجان نے ناگورنو-کاراباکھ میں جنگ بندی سے اتفاق کیا

 آرمینیا اور آزربائیجان نے Nagorno-Karabakhمیںجنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکاروں نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اِس جنگ بندی کا مقصد قیدیوں کا تبادلہ اور لاشوں کو برآمد کرنا ہے۔ انھوں نے یہبھی کہا کہ جنگ بندی سے متعلق واضح تفصیلات بعد میں اِس سمجھوتے میں شامل کی جائیںگی۔

روسی وزیر خارجہ SergeyLavrov کے تعاون سے ماسکو میں سفارتکاروں کے درمیان دس گھنٹے کی بات چیت کے بعدیہ اعلان کیا گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی سے تنازعہ کے حل کا راستہہموار ہوگا۔ 27 ستمبر سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ شروع ہو گئی ہے اورایک دہائی سے بھی زیادہ پرانے Nagorno-Karabakh معاملے میں اب تک کے شدید تر تنازعہ میں بہت سارےلوگ مارے گئے ہیں۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ