٭ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام تیاریاں ہوگئی ہیں            ٭ حکومت نے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے بلا رُکاوٹ کام کاج کیلئے سبھی پارٹیوں سے تعاون طلب کیا ہے            ٭ بھارت کی بڑھتی ہوئی معیشت اور تیز رفتار ترقی کیلئے ملک میں وسیع تر ثالثی کے اداروں کی ضرورت ہے : نائب صدر            ٭ پچھلے دس برس میں بھارت کی بایومعیشت میں ریکارڈ 13 گنا اضافہ ہوا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ            ٭ شطرنج میں ویشالی رمیش بابو نے بھارت کی تیسری خاتون گرینڈ ماسٹر بن کر تاریخ رقم کی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 15, 2020
10:01AM

صدر جمہوریہ نے مسلح افواج کے جوانوں کیلئے84 شجاعت ایوارڈس کو منظوری دی ہے

AIR Pics

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے دفاعی عملے کیلئے 9 شوریہ چکر سمیت 84 شجاعت کے ایوارڈ کومنظوری دی ہے۔ عبدالرشید Kalas کو بعد از مرگ کیرتی چکر ایوارڈسے سرفراز کیاگیاہے جو جموں وکشمیر پولیس میں ہیڈکانسٹیبل تھے۔ فوج کے جن جوانوں کوجموں وکشمیر میں دہشت گردی کی روک تھام کی کارروائی کیلئے شوریہ چکر سے نوازا گیا ہے،اُن میں مخصوص فورسز کے لیفٹیننٹ کرنل کرشن سنگھ راوت، میجر انل Urs اور حولدار آلوک کمار دوبے شامل ہیں۔ بھارتیہ فضائیہ کے ونگ کمانڈر Vishak Nair کو بھی شوریہ چکر سے نوازا گیاہے۔

یہامن کے دور کا تیسرا سب سے بڑا شجاعت کا ایوارڈ ہے۔

صدرجمہوریہنے فوج کے 60 اہلکاروں کیلئے شجاعت کیلئے سینا میڈل کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اِس کےعلاوہ بحریہ کے چار جوانوں کو شجاعت کے ناؤسینا میڈل اور فضائیہ کیلئے پانچ وایو سینامیڈل کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ نے فوج کی مختلف کارروائیوں میں فوجی عملےکی اہم خدمات کیلئے انہیں 19 Mention-in-Despatches ایوارڈ کو بھی منظوریدی ہے، جن میں آپریشن میگھ دوت اور آپریشن رکشک کیلئے 8 جوانوں کیلئے بعداز مرگ ایوارڈسبھی شامل ہیں۔


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ