وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت ٹیکس2024 کا افتتاح کیا            ٭ وزیراعظم نے 41 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریباً دو ہزار ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا            ٭ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں: بی وی آر سبرامنیم            ٭ الہ آباد ہائیکورٹ نے گیان واپی مسجد کمیٹی کی اس عرضی کو خارج کردیا ہے            ٭ رانچی میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Jul 09, 2020
9:51PM

وزیر اعظم نے کورونا بحران کے دوران عوام کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا

@PIB_India
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کاشی کو ملک کا ایک بڑا برآمدی مرکز بنایا جا سکتا ہے اور یہ آتم نِربھر بھارت کیلئے ایک تحریک کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ وزیر اعظم وارانسی میں مختلف سماجی تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کر رہے تھے۔ جناب مودی نے کووِڈ انیس کے دوران اِن تنظیموں اور اداروں کی جانب سے کی گئی امدادی کوششوں کے بارے میں اُن سے بات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی میں فی الحال 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹ چل رہے ہیں اور مرکزی سرکار کے حالیہ فیصلوں کے بعد مختلف شعبوں میں نئے راستے کھل رہے ہیں، جن میں دستکاری، شہد کی مکھیاں پالنا، ڈیری، ملبوسات کی صنعت اور ماہی پروری کے شعبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا بحران کے اس دور میں مرکزی سرکار ضرورتمند لوگوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مختلف اسکیموں سے تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جن کے تحت نہ صرف مُفت راشن مل رہا ہے بلکہ مُفت سلنڈر بھی دیے جا رہے ہیں۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ