٭ جی ٹوئنٹی کی، بھارت کی آئندہ صدارت، عالمی بھلائی اور دنیا کی بہبود پر توجہ دینے کا ایک بڑا موقعہ ہے: وزیر اعظم نریندر مودی            ٭ جی ٹوئنٹی کے موضوع ’ایک کرئہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ سے بھارت کے، Vasudhaiva کٹمبکم کے عزم کا اظہار ہوتا ہے: وزیر اعظم مودی            ٭ گجرات میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کیلئے ریاست کی مختلف جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں            ٭ حکومت نے اگلے سال کے مرکزی بجٹ کیلئے لوگوں سے اُن کے خیالات اور تجاویز طلب کی ہیں            ٭ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کل ماہر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی انعامات سے نوازیں گے           
خبروں کی جھلکیاں

May 22, 2020
10:00AM

سمندری طوفان امفن سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی:نریندر مودی

PM Help
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان امفن سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہیں اور اعلیٰ عہدیدار صورتحال کی پوری نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار مغربی بنگال سرکار کی تال میل کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے سمندری طوفان کی تباہی کی مغربی بنگال کی تصویریں دیکھی ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پورا ملک ریاست کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمول کے حالات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

  لائیو ٹوئٹر فیڈ