٭ جی ٹوئنٹی کی، بھارت کی آئندہ صدارت، عالمی بھلائی اور دنیا کی بہبود پر توجہ دینے کا ایک بڑا موقعہ ہے: وزیر اعظم نریندر مودی            ٭ جی ٹوئنٹی کے موضوع ’ایک کرئہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ سے بھارت کے، Vasudhaiva کٹمبکم کے عزم کا اظہار ہوتا ہے: وزیر اعظم مودی            ٭ گجرات میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کیلئے ریاست کی مختلف جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں            ٭ حکومت نے اگلے سال کے مرکزی بجٹ کیلئے لوگوں سے اُن کے خیالات اور تجاویز طلب کی ہیں            ٭ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کل ماہر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی انعامات سے نوازیں گے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 29, 2020
9:42AM

بھارت قومی اتحاد اور علاقائی سا لمیت کیلئے افغانستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے: حکومت

INDIA AFGHAN

امریکہ اور طالبان کے درمیان سنگِ میل کی حیثیت رکھنےوالے ایک امن معاہدے پر دستخط کئے جانے سے ایک دن پہلے خارجہ سکریٹری ہرش وردھنشرنگلے نے کابل کا دورہ کیا ہے اور افغانستان کی سرکردہ قیادت کو ایک پُرامن اورمستحکم افغانستان کی، بلا شرط حمایت کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے صدر اشرف غنیسے ملاقات کی اور وزیراعظم نریندر مودی کا ایک خط اُن کے سپرد کیا۔

سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے بتایا کہ بھارت، افغانستان میں قومی اتحاد، علاقائی سا لمیت، جمہوریت، تکثیریتاور خوشحالی کو مستحکم کرنے اور باہر سے حمایت یافتہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اُسکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔

جناب غنی کے ساتھ شرنگلا کی ملاقات کے بارے میں رویشکمار نے کہا کہ افغان صدر نے افغانستان میں جمہوریت اور آئینی نظم کے تئیں بھارتکی لگاتار حمایت کو سراہا۔

امریکہ اور طالبان آج دوحہ میں ایک تقریب میں ایک امن معاہدے پر دستخط کرنےکے لئے تیار ہیں، جس کی رُو سے امریکی فوجی افغانستان سے واپس آ جائیں گے۔ یہ فوجیافغانستان میں تقریباً 18 سال سے تعینات ہیں۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ