وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت ٹیکس2024 کا افتتاح کیا            ٭ وزیراعظم نے 41 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تقریباً دو ہزار ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا            ٭ ملک میں غریبی میں 5 فیصد کمی آئی ہے اور لوگ دیہی اور شہری دونوں طرح کے علاقوں میں خوشحال ہورہے ہیں: بی وی آر سبرامنیم            ٭ الہ آباد ہائیکورٹ نے گیان واپی مسجد کمیٹی کی اس عرضی کو خارج کردیا ہے            ٭ رانچی میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 16, 2020
9:48PM

دباﺅ کے باوجود دفعہ تین سو ستّر اور سی اے اے پر کیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی جائیگی: مودی

PTI
وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دباﺅ کے باوجود دفعہ 370 اور شہریت ترمیمی قانون CAA کے بارے میں کیے گئے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی جائیگی۔ چندولی ضلع کے پڑاﺅ علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت نے جو فیصلے کیے ہیں وہ ملک کے مفاد میں ضروری تھے اور دباﺅ کے باوجود ہم اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔ آج اپنے پارلیمانی حلقے کے دن بھر کے دورے کے دوران وزیر اعظم نے ایک ہزار 254 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 50 ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کاشی مہاکال ایکسپریس کو  ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو وارانسی، اُجیّن اور اوم کاریشور کو جوڑے گی۔ انہوں نے پنڈت دین دیان اپادھیائے میموریل سینٹر کو قوم کے نام وقف کیا۔ چندولی ضلع کے پڑاﺅ علاقے میں وزیر اعظم نے پنڈت دین دیال اُپادھیائے کے 63 فُٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ یہ ملک میں اُن کا سب سے بڑا مجسمہ ہے۔ اپنے حلقے پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے شری جگَد گرو Vishwaradhya Gurukul کی صدسالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے 19 زبانوں میں شری سدھانت شکھامنی گرنتھ کے ترجمے اور گرنتھ کی ایک موبائل ایپ بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے تقریب کے دوران کہا کہ ہمارا ملک طاقت کے ذریعے نہیں تشکیل دیا گیا بلکہ ثقافت اور عوام کی صلاحیت سے تشکیل دیا گیا ہے۔ بعد میں دوپہر میں وارانسی میں دین دیال ہست Sankul میں ایک ثقافتی آرٹ اور دست کاری کی نمائش ”کاشی ایک روپ انیک“ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کی روایتی دست کاری اور آرٹ پروڈکٹ کو تکنیکی تعاون دینے کے علاوہ اسے عالمی سطح پر اُجاگر کرنے میں بھرپور تعاون دے رہی ہے، جو ہمیشہ ہماری قوت رہی ہے اور یہ 50 کھرب ڈالر کی معیشت کے مقصد کو حاصل کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سال کے مرکزی بجٹ میں حکومت کی ترجیحات کو واضح کر دیا گیا ہے اور اس نے صنعت کی ترقی اور ملک کے دولت پیدا کرنے والوں کیلئے ایک روڈ میپ وضع کیا ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ