٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 14, 2022
3:03PM

ہماچل پردیش اسمبلی نے اجتماعی طور پر تبدیلی مذہب پر روک لگانے کے لئے مذہب کی آزادی کا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا ہے۔

@CMOFFICEHP

ہماچل پردیش اسمبلی نے اجتماعی طور پر تبدیلی مذہب پر روکلگانے کے لئے مذہب کی آزادی کا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا ہے۔ یہ بل زبانی ووٹ سےپاس کیا گیا، جبکہ اپوزیشن ارکان نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اِسے ایک چیدہ کمیٹی کےسپرد کیا جائے۔ مذکورہ بل میں اجتماعی طور پر مذہب بدلنے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کامطلب ایک ہی وقت میں دو یا اس سے زیادہ افراد کا مذہب بدلنا ہے۔ اس میں جبراً مذہببدلنے کے لئے سزا کی مدت سات سال سے بڑھا کر دس سال تک کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ریاستکے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے اسمبلی میں جمعہ کو یہ بل پیش کیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ اجتماعی طور پر مذہب تبدیل کرنے کے سلسلے کو روکنے کی خاطر یہ بل لایا گیا ہے۔ انھوںنے ہماچل پردیش میںBanjar اور Rohru رامپور میں اجتماعی طور پرمذہب بدلنے کے واقعات کی مثال پیش کی۔x


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ