گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 25, 2022
3:14PM

گوا میں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں کَل 53 گھنٹے کے چیلنج کی ایوارڈ تقریب کے ساتھ ختم ہوگیا۔

@IFFIGoa

گوا میں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں مستقبل کے75 تخلیقی افراد کا دوسرا مقابلہ کَل 53 گھنٹے کے چیلنج کی ایوارڈ تقریب کے ساتھ ختمہوگیا۔ اِس مقابلے کے ذریعے پورے ملک سے منتخب کئے گئے 75 تخلیقی افراد کو ایک چیلنجدیا گیا کہ وہ 53 گھنٹے کے اندر اندر بھارت کے 100 سال کے موضوع پر اپنے تصور کی بنیادپر ایک مختصر فلم بنائیں۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پیرکو اِس مقابلے کا آغاز کیا تھا۔ 53 گھنٹے کی مدت کے دوران 5 مختصر فلمیں بنائی گئیتھیں۔ شوٹنگ سے لے کر فلم کی فائنل ڈلیوری تک فلم سازوں نے بغیر رُکے کام کیا، تاکہاُن کی اسکرپٹ میں جان ڈالی جاسکے۔ ٹیم Purple کی طرف سے بنائی گئی فلم Dear Diary کوبہترین فلم کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔ انعام جیتنے والی فلم، خواتین کے تحفظ کے معاملےکو اُجاگر کرتی ہے۔ مقابلے کے تحت بنائی گئی چار دیگر فلمیں ہیں۔ Antardrishti, TheRing, Almost اور Sau ka Note سبھی پانچوں فلمیں اتوار کورات 9 بجےShorts TV پر ہندوستان بھر میں دکھائی جائیں گی۔ اس مقابلےکا اہتمام نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے Shorts TV کے اشتراک سے کیا تھا۔x


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ