گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں انسٹھ فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔            ٭ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور پانچ ریاستوں کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی گروپ بیس صدارت کے سلسلے میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔            ٭ وزیراعظم نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کی حمایت کرنے پر عالمی رہنماؤں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔            ٭ بھارت اور جرمنی نے ایک دوسرے کے ملک میں مائیگریٹ کرنے اور آنے جانے کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Nov 24, 2022
10:12AM

گجرات اسمبلی انتخابات کی چناو مہم میں شدت آ گئی ہے

BJP4India@

گجرات میں اسمبلی چناو کیلئے انتخابی مہم پورے زور و شور کےساتھ جاری ہے،سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں تک پہنچنے کی بھرپور کوششیںکررہے ہیں۔ BJPکے سینئر لیڈر اور وزیراعظم نریندرمودی آج لگاتار دوسرے دِن ریاست میں چار عوامیجلسوں سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی Modasa،Palanpur، Dahegam اور Bawla میں انتخابی ریلیوں میں شرکت کریںگے۔ BJP کے قومی صدر جے پی نڈّا، بہت سے مرکزیوزراءاور پارٹی عہدیداران بھی مختلف مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔دوسری جانبکانگریس لیڈر مدن موہن پرکاش کَچھ میں پارٹی کیلئے کنونسنگ کریں گے، جبکہ پارٹی کےدیگر لیڈر طارق انور Bhujمیں پارٹی امیدوار کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈرمختلف مقامات پر انتخابی مہم کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ گجرات کیانتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ 139 خواتین امیدوار چناومیدان میں ہیں۔گجرات میںمردوخواتین رائے دہندگان کے درمیان کوئی زیادہ فرق نہیں ہے، لیکن خواتین اسمبلی میںسیاسی نمائندگی کے اعتبار سے کافی پیچھے ہیں۔ BJP نے اِس چناو میں سب سے زیادہ 17 خواتینکو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ کانگریس نے 14 خاتون امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے اور عام آدمیپارٹی نے چھ خواتین امیدوار کھڑے کیے ہیں، دیگر پارٹیوں نے 33 خواتین کو الیکشنلڑنے کے لیے ٹکٹ دیا ہے، جبکہ 56 خواتین آزاد امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزما رہیہیں۔2017 کے پچھلے اسمبلی چناو میں126 میں سے 13 خواتین امیدواروں نے چناوجیتا تھا،اِس سے پہلے 2012 اور 2007 کے الیکشن میں 16 خواتین MLA کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔ اب سوال یہہے کہ کیا اِس مرتبہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیت کر خواتین تاریخ رقم کریں گی۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ