٭ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مکمل اکثریت حاصل کی، کانگریس نے تلنگانہ میں بی آر ایس کو شکست دی            ٭ میزورم اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے            ٭ وزیراعظم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو دُرگ میں منعقد ہونے والی بحریہ کے دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے            ٭ سمندری طوفان میچونگ کے بارے میں امکان ہے کہ آج شدت اختیار کرکے جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈ کے ساحلوں پر پہنچ جائے گا            ٭ بھارت نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے پانچویں اور آخری بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو چھ رن سے ہراکر، سیریز چار ایک سے چیت لی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Sep 21, 2023
9:30PM

کل دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میں چوتھا ندی اتسَو منعقد کیا جائے گا

@ignca_delhi
کل دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میں چوتھا ندی اتسَو منعقد کیا جائے گا۔ اس سال کا دریا کے موضوع پر یہ پروگرام یمنا ندی پر مرکوز ہوگا۔ تین دنوں تک چلنے والے اس پروگرام میں ثقافتی پروگرام، کتابوں کی نمائش، ڈاکیومنٹری فلم اور کٹھ پتلی پر مبنی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تصویری نمائش سانجھی آرٹ اور اسکول کے طلبا کے ذریعے پینٹنگ پر مبنی پروگرام بھی ہوگا۔ اِن تمام کا موضوع ندیوں کے تحفظ پر مرکوز ہوگا۔ 
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ثقافت سے متعلق قومی مشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابھے مشرا نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے شریک ہونے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ اس پروگرام سے آبی ذخائر کے متعلق عوام اور نوجوانوں میں بیداری بڑھے گی۔×

  لائیو ٹوئٹر فیڈ