٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 15, 2022
11:51AM

کامرس وصنعت کی وزارت نے زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے رابطے سے متعلق حکمت عملی وضع کی تاکہ موجودہ مالی سال کیلئے تیئیس ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے نشانے کو حاصل کیا جاسکے۔

FILE PIC
کامرس وصنعت کی وزارت نے زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے رابطے سے متعلق حکمت عملی وضع کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال کیلئے 23 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے نشانے کو حاصل کیا جاسکے۔ اس نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت برآمدات کے فروغ کیلئے تین سو پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
رابطے سے متعلق مجوزہ حکمت عملی کے مطابق برآمد کاروں، کسانوں، زرعی صنعتکاروں، ڈبہ بند خوراک کا کاروبار کرنے والوں، سپلائی اور نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والوں، غیر ملکی زرمبادلہ کا بندوبست کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط اور مسلسل رابطہ قائم کیا جائے گا۔ فریقوں کے ساتھ روابط مرکزی دھارے کے مختلف پبلی کیشنز، الیکٹرانک چینلز اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کی مدد سے قائم کئے جائیں گے۔
وزارت نے زور دیا کہ آتم نربھر بھارت بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے کے عین مطابق کام کرتے ہوئے وہ عملی اور تکنیکی ٹریننگ کے ذریعہ امکانی ابھرتے ہوئے صنعتکاروں کی تربیت ونشو ونما پر توجہ دے رہی ہے اور ایک پرکشش کریئر کے طور پر زرعی برآمد کا انتخاب کرنے کیلئے، ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ