٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 14, 2022
11:12AM

پی وی سندھو بائیں پیر میں فریکچر کی وجہ سے عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں شامل نہیں ہوسکیں گی

FILE PIC

بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بائیں پیر میں فریکچر کی وجہ سے بی ڈبلیو ایف عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔ ایک بیان میں سندھو نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2022 کی عالمی چمپئن شپ میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔ یہ چمپئن شپ 21 سے 28 اگست تک ٹوکیو میں منعقد ہوگی۔ 

سندھو نے حال ہی میں ختم ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے سنگلز مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اور یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ برمنگھم میں تکلیف کے باوجود کھیل رہی تھیں۔ سندھو نے دولت مشترکہ کھیلوں میں کینیڈا کی مشیل لی کے خلاف سیدھے گیم میں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں میں ایک اور سونے کے تمغے کا اضافہ کیا ہے۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ