وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تیل اور گیس کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا            ٭ بی جے پی نے، لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے            ٭ حکومت نے تریپورہ کے تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تریپورہ سرکار، ٹپراموتھا پارٹی اور دیگر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے            ٭ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور برفباری میں کمی آنے کا امکان ہے            ٭ کرکٹ میں، بینگلورو کے چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جاری ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 12, 2024
9:53AM

پاکستان کا سیاسی مستقبل اب بھی غیر یقینی

پاکستان کا سیاسی مستقبل اب بھی غیر یقینی بنا ہوا ہے کیونکہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے اکثریت حاصل نہیں کی ہے اور بہت سے امیدواروں نے چناﺅ کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف PTI کے حمایت یافتہ امیدواروں کے پاس سب سے زیادہ 93 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز نے 75 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی جس نے 54 سیٹیں ہیں ، تیسرے نمبر پر ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایم کیو ایم پی 17 سیٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اب تک 101 آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ابتدا میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا تھا کیونکہ پی ایم ایل کے لیڈروں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پی کے ساتھ ایک اتحاد تشکیل دینے کے بارے میں غور خوض شروع کردیا ہے جبکہ PTI نے دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ نتائج کے خلاف احتجاج کی اپیل کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ چناﺅ میں دھاندلی ہوئی ہے۔x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ