وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کَل سے متحدہ عرب امارات کادورہ کررہے ہیں، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیانکے ساتھ 14 ویں بھارت متحدہ عرب امارات کی مشترکہ کمیشن کی میٹنگ اور تیسرے بھارتاور متحدہ عرب امارات کے درمیان کلیدی نوعیت کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔تین دِن کے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر متحدہ عرب امارات کی دیگر شخصیتوں کےساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ میٹنگیں بھارت اور متحدہ عربامارات کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کا ایک موقعفراہم کریں گی۔وزارت نے کہا ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مستقل طورپر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے اِس سال جون میں ابوظبی کا دورہ کیاتھا اور متحدہ عرب کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ اس سےقبل دونوں رہنماوں نے اس سال فروری میں ورچوئل سربراہ میٹنگ بھی کی تھی اور اس میٹنگکے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات نے جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتے پر کیےتھے۔ دونوں لیڈروں نے اس سال جولائی میں ’آئی ٹی یو ٹو ‘ سربراہ میٹنگ میں بھیشرکت کی تھی۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں نےتجارت، قابل تجدید توانائی خوراک کی یقینی فراہمی، صحت، تعلیم، دفاع اور عوام سےعوام کے درمیان تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کابھیعزم ظاہر کیا۔x