A-
A
A+
Dec 10 2023 10:07PM
:آخری اپ ڈیٹ
اسکرین ریڈر رسائی
زبان کا انتخاب کیجئے/Select Languange
انگریزی/English
ہندی/Hindi
اردو/Urdu
مراٹھی/Marathi
گجراتی/Gujarati
تمل/Tamil
ڈوگری/Dogri
آسامی/Assamese
Rajasthani/राजस्थानी
Bengali/বাংলা
ہوم پیج
قومی خبریں
علاقائی خبریں
مزید خبریں
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
          
٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔
          
٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔
          
٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔
          
٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔
          
خبروں کی جھلکیاں
Nov 20, 2023
,
10:09PM
وزیراعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے ٹیلی فون پر بات کی
@DDnews_dehradun
وزیراعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے ٹیلی فون پر بات کی اور اترکاشی ضلعے میں زیرتعمیر Silkyara سرنگ کے جزوی طور پر دھنسنے کے بعد سے وہاں پھنسے ہوئے 41 کارکنوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے جاری بچاؤ کارروائی کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ اِن مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کیلئے مرکزی سرکار ضروری آلات اور سازوسامان فراہم کررہی ہے۔ گفتگو کے دوران اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے، وزیراعظم کو بچاؤ کارروائی کی تفصیلی جانکاری سے واقف کرایا۔
اِدھر زیرزمین سرنگوں سے متعلق بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے صدر Arnold Dix بچاؤ کوششوں میں معاونت کے لیے وہاں پہنچ گئے ہیں۔ انہیں زیر زمین سرنگوں اور اِس تعلق سے حفاظتی اقدامات سے وابستہ معاملات کا دنیا کا سرکردہ ماہر مانا جاتا ہے۔
پروفیسر Dix نے برسرِ موقع معائنہ کیا اور بچاؤ کارروائی سے وابستہ ایجنسیوں سے بات کی۔ مختلف ایجنسیاں جدید طرز کی مشینری کے ساتھ بچاؤ کارروائی میں لگی ہوئی ہیں۔
اِدھر انتظامیہ سرنگ میں پھنسے ہوئے کارکنوں کے ساتھ رابطہ قائم کیے ہوئے ہے اور سبھی کارکن صحیح سلامت بتائے جاتے ہیں۔ سرنگ کے اِس حصے میں بجلی اور پانی بھی دستیاب ہے اور اِن مزدوروں کو Compressor پائپ لائن کے ذریعے غذائی اشیا اور دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔×
متعلقہ خبریں
اتراکھنڈ: شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک
اتراکھنڈ میں گوری کُنڈ علاقے میں چٹانیں گرنے کے ایک حادثے میں لاپتہ ہوئے افراد کی تلاش اور بچاﺅ کا کام جاری ہے۔
اتراکھنڈ میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے ہوئے سبھی 41 کارکنوں کو 17 دن کی زبردست مشقت کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور اِس طرح پورے ملک نے راحت کی سانس لی ہے۔
اتراکھنڈ میں سرنگ میں پھنسے ہوئے 41 ورکروں کو بحفاظت نکالے جانے پر ملک نے راحت کی سانس لی ہے۔
لائیو ٹوئٹر فیڈ
Tweets by AIRNewsUrdu