A-
A
A+
Dec 10 2023 10:07PM
:آخری اپ ڈیٹ
اسکرین ریڈر رسائی
زبان کا انتخاب کیجئے/Select Languange
انگریزی/English
ہندی/Hindi
اردو/Urdu
مراٹھی/Marathi
گجراتی/Gujarati
تمل/Tamil
ڈوگری/Dogri
آسامی/Assamese
Rajasthani/राजस्थानी
Bengali/বাংলা
ہوم پیج
قومی خبریں
علاقائی خبریں
مزید خبریں
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما وشنو دیو سائے، چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
          
٭ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز پارٹی کا رہنما چننے کیلئے کَل بھوپال میں میٹنگ کریں گے۔
          
٭ وزیر داخلہ امت شاہ نے، پٹنہ میں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔
          
٭ خواتین کرکٹ میں، ممبئی میں تیسرا ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہے۔
          
٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان، مردوں کے، پہلے ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔
          
خبروں کی جھلکیاں
Nov 21, 2023
,
2:07PM
ورچوئل وسیلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آج دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
FILE PIC
آج دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس کا مقصد Visual وسیلے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور فیصلہ سازی میں اس کے بڑھتے اثرات کو تسلیم کرنا، ساتھ ہی ساتھ عالمی سطح پر نظریات کے تبادلے کو شکل دینے میں اُس کے اہم رول کو بھی تسلیم کرنا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن کا موضوع ہے ”رسائی“۔ 1996 میں آج ہی کے دن اقوام متحدہ نے عالمی ٹیلی ویژن کا پہلا فورم منعقد کیا تھا اور ہر سال 21 نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 1924 میں اسکاٹ لینڈ کے ایک انجینئر John Logie Baird نے ٹی وی کا ایجاد کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کی مدد سے نئی دلّی میں 15 ستمبر 1959 میں بھارت میں ٹیلی ویژن کو متعارف کیا گیا تھا، جبکہ آکاشوانی کے ایک حصے کے طور پر یومیہ ٹرانسمیشن 1965 میں شروع ہوا تھا۔ نیشنل ٹیلی کاسٹ 1982 میں شروع ہوا تھا اور اسی سال بھارتی مارکیٹ میں رنگین ٹیلی ویژن متعارف کرایا گیا تھا۔×
متعلقہ خبریں
لائیو ٹوئٹر فیڈ
Tweets by AIRNewsUrdu