٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 15, 2022
2:29PM

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

FILE PIC

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے 76ویں یوم آزادی کےموقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ یومِ آزادیاُن بہادر مجاہدینِ آزادی کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع ہے، جنکی ہمت اور قربانیوں کی وجہ سے ہمیں ظالم سامراجی حکومت سے آزادی ملی۔ جناب دھنکھڑنے کہا کہ یہ دن جدید بھارت کے معماروں کے تئیں اظہارِ تشکر کا بھی موقع ہے، جن کیسخت محنت اور لگن کی وجہ سے ایک خود مختار، مستحکم اور مضبوط جمہوریہ کی بنیاد پڑی۔انھوں نے کہا کہ آج بھارت میں بھر پور صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ ہمہ جہت ترقی کےراستے پر گامزن ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب جب کہ بھارت، آزادی کاامرت مہوتسو منا رہا ہے، یہ موقع ہے کہ ہمارے عظیم انقلابیوں اور مجاہدین آزادی کےحوصلہ افزا واقعات کو یاد کیا جائے اور اُنھیں دوہرایا جائے تاکہ حب الوطنی، قربانیاور خدمت کی خصوصیات اختیار کرنے کے سلسلے میں نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو۔ x


  لائیو ٹوئٹر فیڈ