٭ وزیر اعظم نے ’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کو بڑھاوا دینے اور اُمنگوں والے ضلعوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا            ٭ وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر آج سے آسام کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے            ٭ لوک سبھا کے اسپیکر نے ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں بھارت کی حمایت کو دوہرایا            ٭ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے سب سے اہم ساجھیدار ملکوں میں سے ایک مانتا ہے            ٭ بین الاقوامی شمسی اتحاد کی پانچویں اسمبلی اس مہینے کی سترہ تاریخ سے نئی دلّی میں ہوگی           
خبروں کی جھلکیاں

Aug 14, 2022
9:39PM

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایک ناتھ شنڈے نے اپنے نو منتخب وزراءکو قلمدان سپرد کیے

@CMOMaharashtra
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ریاستی کابینہ میں اپنے نئے وزیروں کو قلمدان سونپا۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی انتظامیہ، شہری ترقی، سماجی انصاف اور خصوصی تعاون، امداد اور بازآبادکاری، آبپاشی، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی، اقلیتی امور اور وقف کے محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔ داخلہ، خزانہ اور منصوبہ بندی جیسے اہم قلمدان نائب وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس کو دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قانون اور انصاف، آبی وسائل، ہاﺅسنگ، بجلی اور پروٹوکول کے محکمے بھی جناب فڑنویس کے پاس ہوں گے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی منظوری کے بعد قلمدان سونپنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔×

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ